Home شوبز سلمان خان سے مقابلہ نہیں کر سکتا ….شاہ رخ خان کا دبنگ خان سے دبے لفظوں میں شکست تسلیم
سلمان خان سے مقابلہ نہیں کر سکتا ….شاہ رخ خان کا دبنگ خان سے دبے لفظوں میں شکست تسلیم

سلمان خان سے مقابلہ نہیں کر سکتا ….شاہ رخ خان کا دبنگ خان سے دبے لفظوں میں شکست تسلیم

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میں باکس آفس پر سلمان خان سے مقابلہ نہیں کرسکتا بلکہ انڈسٹری کا کوئی بھی اداکار سلمان سے مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتا۔تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون، کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا آج کچھ اداکاروں سے زیادہ معاوضہ وصول کرتی ہیں جس کی وہ اہل بھی ہیں، میرے اور سلمان سے زیادہ کمائی کا مجھے علم نہیں ہے۔ شاہ رخ خان نے سلمان خان کی فلم ”سلطان“ سے باکس آفس پر مقابلے کے باعث اپنی فلم ”رئیس“ کی تاریخ 6 جولائی سے بڑھا کر 25 جنوری رکھی۔واضح رہے کہ بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کواداکاری کے ساتھ ساتھ باکس آفس کا بھی کنگ کہا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سلمان خان بھی متعدد بار کنگ خان سے باکس آفس پر مقابلے میں اپنی شکست تسلیم کرچکے ہیں۔

asif azam

LEAVE YOUR COMMENT

Your email address will not be published. Required fields are marked *