تازہ تر ین

بھارتی اداکارہ سارہ خان ڈرامہ ” لیکن “ کیلئے پاکستان پہنچ گئی

لاہور(کلچرل رپورٹر) بھارتی اداکارہ سارہ خان پاکستان پہنچ گئی ہیں جہاں وہ نجی ٹی وی کے ڈرامے ”لیکن“ میں کام کریں گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سارہ خان کو” کلاچی میڈیا انٹرنیشنل“ نے اپنے مذکورہ پراجیکٹ میں لیڈرول کے لئے کاسٹ کیا ہے جس کے پروڈویوسراقبال انصاری اور ڈائریکٹر فرقان ٹی صدیقی ہیں۔ڈرامے کی رائٹرثروت نزیر،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر معیزصدیقی اور فیضان حیدرہیں جبکہ کاسٹ میں نسرین قریشی،عتیقہ اوڈوھواور فردوس جمال کے ساتھ ساتھ دئگر بہت سے فنکار شامل ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ”لیکن“کی ریکارڈنگ کل سے کراچی میں شروع ہوگی۔سارہ خان نے کراچی پہنچنے پر اپنے ایک انٹرویومیں کہا کہ مجھے پاکستان میں اپنے پہلے پراجیکٹ کے لئے بہت پیار ملا اور یہاں کسی طرح کی کوئی مشکل پیش نہیں آئی بلکہ مجھے یاسے ہی لگا جیسے میں ممبئی میں کا م کررہی ہوں کیونکہ سب نے میرابہت خیال رکھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain