تازہ تر ین

مشہور اداکار عامر خان کا مقابلہ کس کیساتھ ؟ اہم راز فاش

ممبئی( ویب ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکٹ خان خود اپنی ہی ریس میں دوڑ رہے ہیں اور مزے کی بات ہے اول بھی آئے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہناتھا کہ وہ کسی سے مقابلہ نہیں کرتے ،لیکن وہ اپنے ساتھی اداکاروں سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ “میرا مقابلہ شاہ رخ خان،سلما ن خان یا اکشے کمار سے نہیں بلکہ خودسے ہے،لیکن ساتھی اداکاروں کا اچھا کام مجھے متاثر کرتا ہے اور میں ان سے ہمیشہ کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔انہوں نے یہ تمام باتیں حال ہی میں سپر ہٹ ہونے والی فلم دنگل کے حوالے سے ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران کہیں۔ اپنی پسندیدہ فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے عامر نے کہا کہ مجھے شاہ رخ کی بہت سی فلمیں پسند ہیں خاص کر چک دے انڈیا،سوادیس،کچھ کچھ ہوتا ہے اوردل والے دلہنیا لے جائیں گے ان کی پسندیدہ فلمیں ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain