تازہ تر ین

بجرنگی بھائی جان کی منی…. نئی تصاویر سے سب کو حیران کردیا

ممبئی( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ فلم ”بجرنگی بھائی جان“ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی منی نے اپنی نئی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی ہیں، جن میں وہ قدرے مختلف نظر آرہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق دبنگ خان کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی منی کامیابیاں سمیٹنے کے بعداب شوبز میں بہت مصروف نظر آرہی ہیں، انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاو¿نٹ پر کرشمہ کپور کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں جو تیزی کے ساتھ وائرل ہوئیں۔ ان تصاویر میں منی اور کرشمہ نے نیلے رنگ کے کپٹرے زیب تن کیے ہوئے ہیں۔بجرنگی بھائی جان کی منی کا اصلی نام ہرشالی ملہوترا ہے، انسٹا گرام پر ان کو فالو کرنے والے مداحوں کی تعداد کافی زیادہ ہے اور منی بھی مداحوں کے ساتھ تازہ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ہرشالی ملہوترا نے انسٹا گرام پر اکاو¿نٹ ویریفائی ہونے پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ خوشی میں رقص کرتی نظر آرہی ہیں اور ا±ن کے چہرے پر اس کے اثرات بھی نمایاں ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain