تازہ تر ین

حفیظ کا منفرد اعزاز اپنے نام

برسبین( ویب ڈیسک ) باو¿لنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد ایک عرصے کے وقفے کے بعد قومی ٹیم میں واپس آنے والے محمد حفیظ نے گابا کرکٹ گراو¿نڈ میں منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان برسبین میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے باو¿لنگ کا آغاز کیا تو دوسرے اینڈ سے محم حفیظ نے ان کا ساتھ نبھایا۔اس کے ساتھ ہی برسبین کرکٹ گراو¿نڈ پر باو¿لنگ کا آغاز کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے ہیں اور اس سے قبل کسی بھی اسپنر نے اس میدان پر باو¿لنگ میں اٹیک کرنے کا اعزاز حاصل نہیں کیایاد رہے کہ محمد حفیظ آئی سی سی کی جانب سے عائد کردہ ایک سالہ پابندی کے بعد پہلی مرتبہ عالمی سطح پر باو¿لنگ کر رہے تھے۔2014 میں پہلی مرتبہ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد حفیظ پر باو¿لنگ نہ کرنے کی پابندی لگی تاہم پھر ایکشن پر کام کر کے انہوں نے اس پابندی کا خاتمہ کرا لیاتاہم جلد ہی ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ پوا جس کے سبب ان پر دوبارہ پابندی عائد کردی گئی جس کا رواں سال جولائی میں خاتمہ ہوا جس کے بعد حفیظ نے انجری سے نجات حاصل کی اور ایکشن کلیئر کرا لیاحفیظ کو ابتدائی طور پر پاکستانی کے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا تاہم ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر حفیظ کو بعد میں پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain