تازہ تر ین

بنگلہ دیشی بلے بازوں نے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے….کرکٹ کی دنیا میں دھماکے دار پرفامنس

ولنگٹن( ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم نے عمدہ شراکت کی بدولت کئی ریکارڈ پاش پاش کر دئیے۔بنگلہ دیش نے ولنگٹن میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن 154 رنز تین کھلاڑی آو¿ٹ سے اپنی نامکمل اننگز شروع کی تو اسکور میں چھ رنز کے اضافے سے مومن الحق کی اننگز 64 رنز پر تمام ہوئی۔160 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم وکٹ پر یکجا ہوئے اور عمدہ بیٹنگ کی بدولت ریکارڈ پر ریکارڈ توڑتے چلے گئے۔دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کیلئے 359 رنز کی شراکت قائم کر کے بنگلہ دیش کیلئے کسی بھی وکٹ کیلئے سب سے بڑی شراکت کا قومی ریکارڈ بنا دیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ امرلالقیس اور تمیم اقبال کے پاس تھا جنہوں نے پاکستان کے خلاف 312 رنز بنائے تھے۔اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب مشفیق 159 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے تاہم دوسرے اینڈ پر موجود شکیب نے عمدہ کھیل جاری رکھا اور اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔وہ 31 چوکوں کی مدد سے 217 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے تاہم اس سے قبل وہ بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز بن گئے۔جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو بنگلہ دیش نے سات وکٹ پر 542 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain