برسبین(ویب ڈیسک)پاکستان کے فاسٹ باو¿لر محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شاندار اسپیل کیا جس کی مایہ ناز ہندوستانی باو¿لر روی چندرہ ایشون بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔عامر نے دن کی صبح عمدہ سوئنگ باو¿لنگ کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت انہوں نے ڈیوڈ وارنر اور آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ کو لگاتار دو گیندوں پر آو¿ٹ کیا۔اس شاندار باو¿لنگ پر ایشون بھی محمد عامر کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے اور انہوں نے اسے ایک بہترین اسپیل قرار دیا۔عالمی نمبر ایک ٹیسٹ باو¿لر نے ٹوئٹر ہر عامر کے اسپیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں بھی کئی مرتبہ گیند بلے کا باہری کنارہ لینے سے بال بال بچی اور عامر نے آج صبح بھی بہت شاندار اسپیل کیا۔محمد عامر نے ابتدا میں کفایتی باو¿لنگ کی لیکن اختتامی اوورز میں ان کی لائن و لینتھ بھی خراب ہوئی اور انہوں نے دس اوورز کے کوٹے میں دو وکٹوں کیلئے 54 رنز دیے۔