تازہ تر ین

حکومت سے نالاں شیخ رشید نے غصہ قومی ٹیم پر نکال دیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک)”سبزگندگی اچھا کھیلی“حکومت سے نالاں شیخ رشید نے غصہ قومی کرکٹ ٹیم پر نکال دیا ۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کی تاریخی فتح پر جہاں شائقین کرکٹ خوش دکھائی دیئے وہیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی خاموش نہ رہ سکے اور ٹوئیٹر ہینڈل سنبھال لیالیکن شاید زیادہ جذباتی ہوجانے کی وجہ سے جملہ کچھ غلط ہوگیا۔ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کیخلاف قومی ٹیم کی شکست پر شائقین کرکٹ مایوس تھے اورپہلے ون ڈے میچ میں بھی کارکردگی کچھ زیادہ مختلف نہیں تھی تاہم دوسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے چھ وکٹوں سے آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کیاتوشیخ رشید نے بھی قومی ٹیم کو اپنے جذبات سے آگاہ کرنا مناسب سمجھا اور اس کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لیالیکن جملہ لکھنے میں کچھ ایسی غلطی ہوگئی کہ اس کا مفہوم ہی بدل گیاجس کی وجہ سے ہر کوئی حیران رہ گیا، اس ٹوئٹ کا لفظی مطلب کچھ یوں تھا”سبزگندگی اچھا کھیلی“۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain