تازہ تر ین

عینی طاہرہ کے ریمکس گانے ”رشک قمر“ کی شوزمیں مقبولیت

لاہور(شوبزڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ ،اینکر واداکارہ عینی طاہرہ کے نئے ری مکس گانے ”رشک قمر“کی میوزیکل شوزمیں مقبولیت،عینی طاہرہ سمیت دیگر گلوکاروں نے نصرت فتح علیخان مرحوم کا گایا ہوا مشہور گانا ”میرے رشک قمر‘ ‘ری مکس کروایاتھا جسے عینی طاہرہ میوزیکل شوزاور ٹی وی چینلز پرپرفارم کررہی ہیں جنہیں بہت زیادہ پسندکیا جارہاہے۔عینی طاہرہ نے بتایاکہ انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے استاد نصرت فتح علیخان کے گانے کو ریمکس کیا اور اسے اتنی مقبولیت حاصل ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ دوسرے بھی کافی گلوکاروں نے اس گانے کو ریمکس کیا ہے اور اگر عوام مجھے زیادہ پسندکررہے ہیں تو میں عوام کی مشکور ہوں۔عینی طاہرہ نے مذید بتایاکہ وہ چند اور گانوں کو ری مکس کررہی ہیں جو جلد مکمل ہوجائیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain