تازہ تر ین

پاکستان نے آسٹریلیاکوٹی 20سیریز میں وائٹ واش کر دیا

دبئی(آئی این پی)پاکستان انڈر16کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا انڈر16ٹیم کو 3ٹوئنٹی کی سیریز میں کلین سویپ شکست دے دی ، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستا ن کے 137رنز کے تعاوب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر132رنز ہی بنا سکی ، پاکستان کی جانب سے محمد طحہٰ نے 4،آئرشعلی،مہران ممتاز اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی آئی سی سی گلوبل کرکٹ اکیڈمی گراﺅنڈ پر کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان انڈر16ٹیم 18.5اوورز میں 136رنز بنا کر آﺅٹ گئی ۔پاکستان کی جانب سے روحیل نذیر 57،زین بن فاروق36رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔جواب میں پاکستا ن کے 137رنز کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر132رنز ہی بنا سکی ، پاکستان کی جانب سے محمد طحہٰ نے 4،آئرش علی،مہران ممتاز اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔اس سے قبل دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم 6وکٹوں سے فاتح رہی۔ کینگروزنے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز سے ایک گیند قبل 108رنز پر پوری ٹیم میدان بدر ہوگئی، نسیم شاہ ، محمد طحہ اور عارش علی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے حریف بیٹنگ لائن کو وکٹ پر تادیر ٹکنے نہیں دیا، نسیم نے 22 جبکہ محمد طحہ نے 14رنز کے عوض 3،3 وکٹوں کا سودا کیا ، عارش نے 23رنز دیتے ہوئے 2 وکٹیں اپنے نام کیں،زیڈ کیگرن نے سب سے زیادہ 47رنز بنائے، انھوں نے 42 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چوکے اور ایک چھکا جڑا، سی اسمتھ 38 گیندوں پر 30رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، مہمان ٹیم کے دیگر 8 بیٹسمینوں کا انفرادی اسکور سنگل ہندسے تک محدود رہا، عبداللہ منظور اور زید خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔ڈبعدازاں 109 کے آسان ہدف کا تعاقب کرنے میں پاکستانی ٹیم کا ا?غاز پ±راعتماد نہیں رہا، اوپنر روحیل نذیر 4 گیندوں پر 5 رنز بنانے کے بعد سویلی کی گیند پر ایوا کا کیچ بن گئے، انھوں نے ایک چوکا لگایا، تاہم دوسرے افتتاحی بیٹسمین زید خان نے پ±راعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 44 رنز اسکور کیے، عبدالہادی 12رنز بنانے کے بعد سویلی کی گیند پرکلارک کے ہاتھوں جکڑے گئے، محمد طحہ 2 اور طحہ محمود 9 رنز سے ا?گے نہیں بڑھ پائے، زین بن فاروق نے 21 گیندوں پر 19 رنز ناٹ ا?و¿ٹ بنائے، ا?سٹریلوی بولرز کی کارکردگی بھی انتہائی ناقص رہی،انھوں نے 18رنز ایکسٹراز میں دیکر پاکستانی جیت میں ہاتھ بٹایا، اس میں 15 وائیڈز شامل رہیں، سی سویلی 26رنز دیکر3 کھلاڑیوں کو ا?و¿ٹ کرنے میں کامیاب رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain