تازہ تر ین

ڈیبیومیچ میں پیٹر ہینڈز کامب پرقسمت مہربان رہی

پرتھ (اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں قسمت میزبان ٹیم کے بلے باز پیٹر ہینڈز کامب پر مہربان جبکہ پاکستانی فاسٹ باﺅلر جنید خان سے روٹھی نظر آئی۔ جمعرات کو پاکستان کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلوی اننگز کے 11ویں اوور میں جنید خان نے پیٹر ہینڈز کامب کو کیچ آﺅٹ کرایا لیکن نوبال کی وجہ سے وہ آﺅٹ ہونے سے بچ گئے، بعدازاں 10 کے انفرادی سکور پر جنید ہی کی گیند پر ان کا کیچ ڈراپ ہوا، کامب نے دو مواقع ملنے کا بھرپور انداز سے فائدہ اٹھایا اور انہوں نے سمتھ کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ میں 183 رنز کی قیمتی شراکت جوڑ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، کامب نے ڈیبیو ون ڈے میں 82 رنز کی اننگز کھیلی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain