تازہ تر ین

انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں فیکا روڑے نہ اٹکائے

کراچی(یو این پی)سابق ٹیسٹ کپتان ظہیرعباس نے کہا ہے کہ فیکا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھولنے کی کوششوں میں روڑے نہ اٹکائے، زبردست انداز میں کم بیک کرنے والے محمد حفیظ ہی قومی ٹیم کی قیادت کے لیے موزوں ہیں۔ فیکا کوکرکٹ کی بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو میں سابق کپتان ظہیر عباس کا یونی یژن نیوز سے کہنا تھا کہ ایشین بریڈمین کے لقب سے معروف ظہیرعباس نے کہاکہ فیکا کوکرکٹ کی بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ ماضی کے مقابلے میں پاکستان میں اس وقت حالات بہت بہتر ہیں،ملک میں دہشت گردی کے حوالے سے بھی کوئی مسئلہ نہیں تاہم فیکا کی جانب سے اپنایا جانے والاطرز عمل قطعی طور پردرست قرارنہیں دیا جا سکتا، یہ منفی انداز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ویسٹ انڈیزکی ٹیم پاکستان آکر کھیلنے کے لیے تیارہے تواسے آنے دیا جائے، ضرورت اس امر کی ہے کہ فیکا اپنی ذمے داری کا احساس کرتے ہوئے اس ضمن میں مثبت کردار ادا کرے۔ایک سوال پر سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف سابق ٹیسٹ کپتان اور سینئر بیٹسمین محمد حفیظ نے آﺅٹ آف فارم ہونے کے بعد جس انداز میں کم بیک کیا وہ قابل تحسین قراردیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے وکٹ پررک کر رنز جوڑ کراپنی کلاس ظاہرکی اور اہلیت کو تسلیم کرالیا، ایسا محسوس ہی نہیں ہوا کہ وہ برے دور سے گزر رہے تھے، محمد حفیظ نے نہ صرف بطور بیٹسمین اچھی کار کردگی دکھائی بلکہ کپتان کی حیثیت سے بھی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ظہیر عباس نے مزید کہا کہ میرے ذاتی رائے ہے کہ اظہر علی بھی اچھے کپتان ہیں لیکن آسٹریلیا کیخلاف آئندہ مقابلوں کے لیے محمد حفیظ کوہی قیادت کی ذمہ داری دی جائے تو کامیابی کے امکانات زیادہ روشن ہوسکتے ہیں،اس حوالے سے حتمی فیصلہ پی سی بی ہی کرسکتا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain