تازہ تر ین

گیل کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ پاش پاش ہوگیا

کٹک (اے پی پی) سٹار بھارتی بلے باز مہندرا سنگھ دھونی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 16ویں بلے باز بن گئے۔، دھونی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، گیل نے 9221 رنز بنا رکھے تھے، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔ جمعرات کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کیلئے دھونی جب میدان میں اترے تو انہیں گیل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 106 رنز درکار تھے، انہوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور شاندار سنچری سکور کی، دھونی نے 134 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر گیل کو زیادہ رنزوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا، دھونی نے 285 ایک روزہ میچز میں 9250 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی دس سنچریاں اور 61 نصف سنچریاں شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain