تازہ تر ین

پاکستان کی طرف سے بھارت کو ایٹمی جنگ کی وارننگ …. کشیدگی میں اضافہ ، مودی سرکار کی نیندیں حرام

کراچی(خصوصی رپورٹ) برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت پر واضح کردیا ہے کہ حملے کی صورت میں پاکستان جوہری ہتھیار استعمال کرے گا، پاکستان کی یہ دھمکی بھارت کی طرف سے فوجی حملے کے خفیہ منصوبے کی تصدیق کے بعد سامنے آئی۔برطانوی اخبارفنانشل ٹائمز کے مطابق بھارت کی طرف سے حملے کی صورت میںپاکستانی حکام نے نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے۔ بھارت کے نئے آرمی چیف نے تسلیم کیا ہے کہ کسی بحرانی و اقعے میں ہمسایہ ملک پاکستان پر خفیہ فوجی حملے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔اسلام آباد میں تین عہدیداروں نے بتایا کہ بھارت طویل عرصے سے کولڈ اسٹارٹ منصوبے کی آڑ میں پاکستانی علاقے پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، بھارت دہشت گردی کے واقعے کو پاکستان پر حملے کے لئے جواز بنائے گا، اگر بھارت نے ایسی کارروائی کی ہمت کی تو پاکستان اپنے دفاع کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا ۔اعلی حکام میں سے ایک کا کہنا ہے کہ ہماری قومی سلامتی کو غیر ملکی افواج کی پیش قدمی سے خطرہ ہوا تو پاکستان اپنے تمام ہتھیاروںکو استعمال کرے گا ،انہوں نے واضح کیا کہ ملک کے دفاع کے لئے ہر قسم کاہتھیار استعمال میں لایاجائے گا۔بھارتی فوج کے نئے سربراہ بپن راوت کی طرف سے کولڈ اسٹارٹ کے وجود کو تسلیم کرنے کے دو ہفتے بعد پاکستانی حکام کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے۔اس سے پہلے بھارت نے کبھی بھی کولڈ اسٹارٹ نظریے کو تسلیم نہیں کیا تھا ۔پاکستان اس کے وجود کو ایک افواہ اور قیاس آرائی قرار دیتا آیا ہے۔کولڈ اسٹارٹ کا مطلب عسکریت پسندوں کے حملوں سمیت بحرانی صورت میں بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف فوری حملہ یا کارروائی کرنا ہے، اسلام آباد کی تیاری یا بین الاقوامی برادری کی مداخلت سے قبل بھارتی فوج کے پاکستان میں داخل ہونے اور سرحد کے ساتھ پوزیشنوں پر قبضہ کرنے کو بھارت کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائین کا نام دیتا ہے۔ وکی لیکس میں یہ سامنے آیا تھاکہ نئی دہلی میں اس وقت کے امریکی سفیر کی طرف سے جاری ایک 2010 سفارتی کیبل کے مطابق کسی بحرانی یا جوہری خطرے کی صورت میں پاکستانی ریاست کی بقا کو خطرہ پہنچائے بغیر بھارت نے فوری کارروائی کے لئے منصوبہ ڈیزائن کیا ہے۔گزشتہ ستمبر کشمیر میں اوڑی میں بھارتی فوجی اڈے پر حملے کے بعد دو نوںجوہری ہتھیاروں سے مسلح ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔بھارت کی طرف پاکستان کے ساتھ سرحد پرسرجیکل اسٹرائیکس کا دعوی سامنے آیا،اس کے بعد سے معمولی حملے زیادہ تعداد میںہو چکے ہیں۔ بھارت کی قومی تفتیشی ایجنسی نے اڑی حملے کا ذمہ دار لشکر طیبہ قرار دیا ہے۔اس ماہ پاکستان نے آبدوز سے پہلا ایٹمی صلاحیت والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔بھارت یہ سمجھتا ہے کہ اڑی ،ممبئی اور پارلیمنٹ پر حملے پاکستانی سرزمین سے ہوئے ۔کنگز کالج لندن کے بین الاقوامی تعلقات کے لیکچرر کا کہنا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کے بعد سمجھ میں آتا ہے کہ یہ مودی حکومت کی طرف سے پاکستان کے لیے اشارہ ہے کہ کسی بھی دہشت گردی کے واقعے کی صورت میں تمام اختیارات بھارت کی میز پر ہیں۔تاہم، کولڈ اسٹارٹ اگر ہے ،اور ایسا ہوا تو اس سے بیان بازی شروع ہو جائے گی اوردہشت گردانہ حملے کا جواب دینے کی صلاحیت کے بارے میں بھارت کے اندر غیر حقیقی توقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔پاکستانی وزیر اعظم کے سابق قومی سلامتی کے مشیر محمود درانی کا کہناہے کہ پاکستان پہلے ہی بھارت کی روایتی ہتھیاروں کی تیاری سے آگاہ ہے، خطرہ یہ ہے کہ کولڈ اسٹارٹ کی دھمکیاں پاکستان کو فوری روایتی ہتھیاروں سے ایٹمی ہتھیاروں تک لے جائیں گی۔بھارت کی طرف سے کولڈ اسٹارٹ استعما ل کرنے کے بارے اسلام آباد میں مغربی سفارتکاروں کوشک ہے۔ایک نے کہا کہ یہ نظریہ زیادہ تر نفسیاتی ہے لیکن ایسا نہیں کہ ہمیں اس صورت حال کے بارے میں فکر نہیں کرنی چاہئے۔بھارت اور پاکستان دونوں ایٹمی ہتھیار ہیں، نصابی کتاب کہتی ہے کہ دو جوہری ریاستیں ایک دوسرے کے خلاف جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی ، لیکن غیر یقینی صورتحال ہمیشہ سے ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain