تازہ تر ین

زرداری کی بلاول کو اہم ہدایات جاری, دیکھئے خبر

لاہور(آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ قومی مفادات کے چار مطالبات سے کسی بھی صورت پیچھے نہ ہٹے اور حکومت کو ٹف ٹائم دے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز لاہور سے شروع ہونیوالی حکومت مخالف ریلی سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے بلاول بھٹو کو ہدایت کی کہ حکومت قومی مفادات کے ساتھ کھیل رہی ہے اور پیپلزپارٹی کی طرف سے دیئے گئے چار قومی مطالبات پر کوئی غور وفکر نہیں کررہی ، کسی صورت بھی ان چار قومی مفادات سے پیچھے نہیں ہٹنا ہے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینا ہے جس پر بلاول بھٹو نے آصف زرداری کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت مخالف تحریک اب آگے ہی آگے بڑھے گی ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain