تازہ تر ین

ایان علی بارے افسوسناک خبر …. خوشی غم میں بدل گئی

کراچی(خصوصی رپورٹ)سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم وفاق کی درخواست پر معطل کردیا ہے اور وفاق کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کیلئے دس روز کی مہلت دیدی۔سندھ ہائیکورٹ کے ریفری جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم وفاق کی جانب سے اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کیلئے مہلت دیے جانے کی درخواست پر عدالت نے اپنے حکم پر عملدرآمد روکدیا اور وفاقی حکومت کو اپیل دائر کرنے کے لیے دس روز کی مہلت دیدی۔جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کو دو رکنی بنچ کے اختلافی فیصلے کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریفری جج مقرر کیا تھا۔دو رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس احمدعلی ایم شیخ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ معاملہ سندھ ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ایان علی کا نام محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔جبکہ بینچ میں شامل جسٹس کریم خان آغا نے ایان علی کا نام فوری طور پر ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا تھا۔ریفری جج کے فیصلے پر وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان الدین نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی مہلت طلب کرتے ہوئے فیصلہ معطل کرنے کی درخواست کی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain