تازہ تر ین

عمران اور بلاول کی ڈگریاں لندن کی مگر سوچ ”لنڈے“ کی۔۔۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے جھوٹے الزامات کا مقابلہ کارکردگی سے کرے گی ۔ پاکستانی سیاست میں گالی کا کلچر عمران خان نے متعارف کرایا ہے بی بی سی کی جھوٹی خبر پر ان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کریں گے،عدالت میں ثابت کردیا ہے کہ وزیراعظم کا پانامالیکس سے کوئی تعلق نہیں ہے ، عمران خان اور بلاول کی ڈگری لندن کی اور سوچ لنڈے کی ہے ۔ دونوں کو مزیداخلاقی تربیت کی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہاروزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، لیگی رہنماءطلال چوہدری،عاشق کرمانی،مائزہ حمیداور سینیٹر نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج پانامالیکس کی سماعت کے دوران وزیراعظم کے وکیل نے چند گھنٹوں میں عمران خان کی طرف سے لگائے گئے الزامات سے پردہ اٹھالیا ہے۔ عمران خان کے ہاتھ میں جھوٹے الزامات کے علاوہ کچھ نہیں ہے اب وہ وزیراعظم کے پارلیمان میں تقریر کو جھوٹہ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ وزیراعظم تقریر کے حوالے سے سب کچھ ریکارڈ میں موجود ہے ۔ عمران خان سپریم کورٹ میں ثبوت دیئے بغیر جھوٹے الزامات پر وزیراعظم کو نااہل کرنا چاہتے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے الزامات پانامالیکس کا مقدمہ شروع ہوا ہے جب عدالت میں ثبوت پیش نہ کرسکے تو وزیراعظم کی تقریر پر آگئے اس میں بھی تضاد ثابت نہ کرسکے تو آپ کہہ رہے ہیں کہ بیٹے نے باپ کو اور باپ نے بیٹی کو گفٹ کیوں دیا ہے۔ طلال چوہدری نے بلاول کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھی کرپشن کی بات کررہا ہے کیا یہ قیامت کی نشانی ہے کہ کرپشن کے خلاف پیپلزپارٹی ریلی نکال رہی ہے ۔ عمران خان اور بلاول کی ڈگری لندن کی اور سوچ لنڈے کی ہے ۔ دونوں کو مزیداخلاقی تربیت کی ضرورت ہے ۔ مسلم لیگ ن تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے جھوٹے الزامات کا مقابلہ کارکردگی سے کرے گی ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عاشقکرمانی نے کہا کہ عمران خان دوسروں کی بہن بیٹی پر الزام لگاتے ہیں اور اپنی بیٹی کو بے نام رکھا ہوا ہے ۔ ان سے انہی الزامات کی توقع کی جاسکتی ہے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ بہتان خان الزامات کی بنیاد پر نااہل کرنا چاہتے ہیں جو کبھی نہیں ہوسکتا ۔ بی بی سی کی جھوٹی خبر پر ان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کریں گے ۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی جماعت کے رہنما عدالت میں سوئے رہتے ہیں جبکہ عدالت کے باہر جاگنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ عمران خان عدالت کے باہر اس طرح باتیں کرتے ہیں جیسے وہ پانامالیکس بینچ کا حصہ ہوں ۔ عمران خان کو آرٹیکل 62-63کے بارے میں کوئی علم نہیں ۔ عمران خان کو فوری کے پی کے کا ٹکٹ کٹوانا چاہیے اور وہاں موجود مسائل کے شکار عوام کے مسائل حل کرنے چاہیے ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے عدالت کو دباﺅ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے اس کا مقصد پانامہ کیس میں زیادہ سے زیادہ سیاست کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے باہر عدالت لگانے سے گریز کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے جبکہ تحریک انصاف عدالتی کارروائی کو وقفے وقفے کے بعد باہر آکر مسخ کرتی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی یہی حکمت عملی الیکشن کمیشن کے باہر بھی کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہم کردارکشی میں آگے نہیں بڑھ گئے ہیں جہاں سے واپسی ناممکن ہو،انہوں نے کہا کہ دانستہ اورغیردانستہ توہین عدالت کوروکا جائے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے چہرے داغدار کرنےوالوں کو یہ معلوم نہیں ہے کہ ہم بھی انہیں نہیں چھوڑیں گے، سیاست پر اختلاف کیا جائے ،ذاتی حملے نہ کئے جائیں۔وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی کارروائی پرتبصرہ کرنا غیرقانونی ہے، 2014 سے پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ دسمبرتک ملک سے تمام اندھیرے دورکردینگے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے قوم سے جووعدے کئے ہیں وہ سب پورے کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم جانےوالے نہیں ہیں، کھڑے رہنے والے ہیں اور کھڑے ہی رہیں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارے نقطہ نظر سے وزیراعظم والا معاملہ تو بند ہوگیا ہے مریم صاحبہ کے کیس میں کچھ ثبوت پیش کردیئے کچھ پیر کو پیش کردیں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایک پائی کی منی ٹریل عدالت میں پیش کردی گئی ہے ہمارے نقطہ نظر سے وزیراعظم والا معاملہ تو بند ہوگیا ہے عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہے۔ پیسے کی تمام منی ٹریل عدالت میں پیش کردی گئی ہے۔ دانیال عزیز اور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا نام پانامہ کیس میں نہیں تحریک انصاف والے بی بی سی کی پرانی رپورٹ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان ٹرائل اور کمیشن کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں نوازشریف نے پورا خاندان عدالت میں پیش کردیا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف بغیر ثبوت سپریم کورٹ میں کیس کیا گیا سپریم کورٹ فلیٹس کی ملکیت سے متعلق مناسب فورم ہے انٹرنیشنل اداروںتک ہاتھ پھیلائے جارہے ہیں پی ٹی آئی کیس کے طریقہ کار پر تذبذب کا شکار ہے اور عمران کان اب صرف غلط بیانی کا کیس لڑرہے ہیں اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ ایک طرف مقدمے کی سماعت ہورہی ہے اور اسی جلسے پر جلوس کئے جارہے ہیں جس کا مقصد یہی ہے کہ عدالت کو دباﺅ میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں دباﺅ میں نہیں ہیں اور نہ ہی اتنی آسانی سے دباﺅ میں آسکتی ہیں تاہم پی ٹی آئی والے عدلیہ کو متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain