تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈی جی رینجرز سے ملاقات …. اندرانی کہانی سامنے آ گئی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ڈی جی رینجرزپنجاب کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر میجرجنرل اظہر نویدحیات کومبارکباد دی اوران کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قیام امن کےلئے رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی خدمات لائق تحسین ہیں اور پاکستان کے عوام کوملک کے دفاع اورقیام امن میں مصروف عمل رینجرز کے بہادر افسروں اور جوانوں کی خدمات پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے اوردنیا کی تاریخ میں پاکستان کی عظیم قربانیوں کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کی جانب سے اتفاق رائے سے کیے گئے فیصلوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں ملی ہیں۔ہم سب نے ملکر وطن عزیزکو امن کا گہوارہ بنانا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے سکیورٹی فورسزنے بہترین پیشہ ورانہ انداز میں شاندارکامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں نے بہادری و جرات کی عظیم داستانیں رقم کی ہیں اور پوری قوم کو شہداءکی بے مثال قربانیوں پر فخر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں لاہورمیں امریکہ کے قونصلیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی حکومت پنجاب کے اشتراک سے بننے والے پہلے لنکن کارنر(Lincoln Corner)کا آج افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے لنکن کارنر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں لنکن کارنر کا قیام انتہائی خوش آئند اقدام ہے جس سے طلباءو طالبات کو امریکی طلبہ کی سرگرمیاں اور انگریزی زبان سیکھنے کے مواقع میسر ہوں گے۔ لنکن کارنرسے پاکستانی اور امریکی طلباءو طالبات میں رابطے بڑھیں گے اور ایک دوسرے کے کلچر کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ انہوںنے کہا کہ لنکن کارنر میں انٹرنیٹ، کتابوں ، میگزین اور ویڈیوز کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے جس سے نوجوان فائدہ اٹھائیں گے اور مختلف معلومات تک ان کی رسائی آسان ہو گی اوربلا شبہ لنکن کارنر میں مہیا کی جانے والی جدید سہولتوں کی بدولت نوجوان اپنے آپ کو مزید با اختیار بنائیں گے کیونکہ لنکن کارنر میں متعدد سہولتیں دی گئی ہیں اس سے آپس میں ڈائیلاگ میں اضافہ ہو گااور خیالات کے تبادلوں سے نئی سوچ جنم لے گی۔ انہوںنے کہا کہ لنکن کارنر میں امریکی ڈیٹا بیس اور ای لائبریری کی سہولت بھی میسر ہے اور پاکستان کے مختلف شہروںمیں ایسے 19 سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جس سے پاکستانی طلباءکو لیپ ٹاپ کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی مل رہی ہے اور پاکستانی طلباءو طالبات کی انجینئرنگ میں مہارت اورمختلف شعبوں میں استعداد کار بڑھانے میں مدد مل رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ آج امریکہ کیلئے ایک تاریخی دن ہے جب نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ نئے امریکی صدر نے کئی مواقع پر کہا ہے کہ ان کے دور میںاقوام عالم کے درمیان باہمی روابط میں اضافہ ہو گااور امریکہ کے عوام کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیر اعلی نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کثیرالجہت تعلقات موجود ہیں اور ہم امریکہ کے ساتھ دوستی اور معاشی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ پاکستان امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ قریبی روابط رکھتے ہوئے کام کرنے کا خواہاں ہے اور آنے والے وقت میں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے لاہور میں پہلے لنکن کارنر کے افتتاح پر امریکی قونصل جنرل یوری فیڈ کیو اور انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف کو مبارکباد دی اور کہا کہ لنکن کارنر کا قیام ایک قابل تعریف اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ نے افتتاح کے بعد لنکن کارنر کا دورہ کیا اوروہاں پر فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے لنکن کارنر میں موجود بچوں و بچیوں سے خوشگوار انداز میں گفتگو کی۔ اس موقع پر وزیر اعلی لنکن کارنر میں ڈیجیٹل لائبریری ، کتابوں ، میگزین اوردیگر سہولتوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ امریکی قونصل جنرل یوری فیڈ کیو(Mr. Yuriy Fedkiw)نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لنکن کارنر کے ذریعے پاکستان کے نوجوان امریکہ کے بارے معلومات حاصل کر سکیں گے اور انگریزی زبان سیکھیں گے جس سے ایک دوسرے کی اقدار کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ انہوںنے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلیم ، ٹیکنالوجی کے فروغ اور دیگر شعبوں میں اشتراک بڑھانا چاہتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی زےر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سکولوں مےں سمارٹ بورڈ ز(اےل سی ڈیز)کے ذرےعے طلبا و طالبات کو تعلےم دےنے اور اساتذہ کی تربےت کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لےاگےا۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدےد ٹےکنالوجی کا زےادہ سے زےادہ استعمال شعبہ تعلےم مےں انقلاب آفرےن نتائج دے گااورےہی وجہ ہے کہپنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب اورصوبے کے دوردراز اضلاع مےں قائم دانش سکولز مےں سمارٹ بورڈز کے ذرےعے بچوں اوربچےوں کوتعلےم دےنے کا سلسلہ 2011سے شروع کررکھا ہے اوردانش سکولز مےںسمارٹ بورڈز کے ذرےعے تعلےم کی فراہمی کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں مےں طلبا و طالبات کو سمارٹ بورڈز(اےل سی ڈیز) کے ذرےعے تعلےم سے معےار مےں بہتری آئے گی اور اساتذہ کی تربےت کےلئے بھی سمارٹ بورڈز(اےل سی ڈیز)ممدومعاون ثابت ہوں گے جس سے ٹےچنگ کی کوالٹی مےں بے پناہ بہتری آئے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سمارٹ بورڈز(اےل


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain