تازہ تر ین

قومی کرکڑز کی فٹنس عالمی معیار کی نہیں

لاہور(نیوزایجنسیاں)چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ فٹنس مسائل کو قرار دیدیا۔ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ کھلاڑی 6 ماہ سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں، انگلینڈ ٹور کے 7 دن بعد ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے یو اے ای چلی گئی جہاں سے فوری طور پر نیوزی لینڈ روانہ ہونا پڑا۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی زیادہ وقفہ نہیں تھا۔ دوسری جانب ہمارے کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بھی دیگر ٹیموں کے مقابلے میں کم تر ہے، ٹیم کو تھوڑا وقت دیں، سب چیزیں بہتر ہو جائیں گی۔ فٹ ہونے کے بعد اظہر علی ہی کپتان ہوں گے، مصباح الحق کی پاکستان کرکٹ کیلئے گرانقدر خدمات ہیں۔سیریز پہ سیریز سے تیاری اور پلاننگ کا موقع نہیں ملا۔ فٹنس بھی اہم مسئلہ قرار دیا۔ انضمام الحق ٹیم کی ناکامیوں پر ذرا دفاعی کھیلتے نظر آئے۔ فٹنس مسائل کا ذکر کیا اور کہا کہ ایک کے بعد ایک مقابلے نے بڑی پلاننگ کا موقع نہیں دیا۔ پاکستان کے کھلاڑیوں کی فٹنس عالمی معیار کی نہیں۔ ٹیسٹ قائد کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ مستقبل پر ان کی رائے لیں گے۔ ساتھ ہی واضح کر دیا کہ ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی ہیں۔ لیجنڈری بلے باز نے بھی امید دلا دی کہ انٹرنیشنل کرکٹر پی ایس ایل کے لیے لاہور آنے کو تیار ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain