تازہ تر ین

بنگال ٹائیگرز 289پرڈھیر

کرائسٹ چرچ (آن لائن)بنگلہ دیش کی ٹیم, نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 289 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔تمیم اقبال ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے اور صرف 5 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جس کے بعد مہمان ٹیم کی دوسری وکٹ محموداللہ کی صورت میں 38 رنز پر گری جب وہ 19 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ مشفق الرحیم کی عدم موجودگی میں تجربہ کار بلے باز تمیم اقبال ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔تجربہ کار آل راو¿نڈر شکیب الحسن نے ٹیم کے لیے ایک مرتبہ پھر ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے سومیا سرکار کے ساتھ مل کر 127 رنز کا اضافہ کیا۔ اس دوران سومیا نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔سومیا سرکار آو¿ٹ ہونے والے تیسرے بلے باز تھے جو 86 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کا نشانہ بنے۔مشفق الرحیم کی عدم موجودگی میں وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری ادا کرنے والے نورالحسن نے 47 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی جبکہ شکیب الحسن 59 رنز بنا کر ٹم ساو¿تھی کو وکٹ دے بیٹھے۔بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز مکمل کرتے ہوئے پوری ٹیم 289 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ باو¿لر ٹیم ساو¿تھی نے شاندار باو¿لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو بڑا اسکور ترتیب دینے سے دور رکھا۔ٹم ساو¿تھی نے 5 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا اور ٹرینٹ بولٹ نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو سیریز کے پہلے میچ میں ڈرامائی شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain