تازہ تر ین

حکومت عدالت میں قلابازیاں کھا رہی ہے, اپوزیشن رہنماءکا اہم بیان

سکھر(آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے چار مطالبات کسی پارٹی یا ذات کیخلاف نہیں بلکہ عوام کی طرف سے ہیں ، پانامہ میں تحفوں کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ، پیپلز پارٹی نے اس حوالے سے ترمیم پارلیمنٹ میں جمع کرائی ہوئی ہے ہم پارلیمنٹ سے تبدیلیاں چاہتے ہیں ، دوسرا لانگ مارچ رحیم یار خان سے ملتان تک ہوگا ۔ جمعہ کے روز سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کیخلاف یا کسی ذات کیخلاف پیپلز پارٹی کے کوئی مطالبات نہیں ہیں یہ تو عوامی مطالبات ہیں جو کہ میڈیا اور پوری قوم اچھی طرح جانتی ہے انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی مارچ بھی کرینگے لیکن یہ تو عوام سے رابطہ مہم ہے اور دوسرا مارچ رحیم یار خان سے شروع ہوگا جو کہ ملتان تک جائے گا اور اس کی حکمت عملی بھی بنائی ہے سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں اس حوالے سے ترمیم جمع کرائی ہے پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے ہم وہی سے تبدیلیاں چاہتے ہیں اور تحفوں کا فیصلہ تو سپریم کورٹ نے ہی کرنا ہے کہ آخر وہ تحفے کس نوعیت کے ہیں گرینڈ الائنس سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ حالات سب لوگوں کو ایک جگہ اکٹھا کردیتے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کوئی دس کروڑ روپے میرے اکاﺅنٹ میں آئے تو وہ پیسے میں سکھر پریس کلب میں جمع کرادونگا۔ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ میں قلابازیاں کھارہی ہے نواز شریف کو اب چاہئے کہ وہ اسمبلی کی مدت4 سال کرنے کا اعلان کردیں۔ پی پی پی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے فیصل آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسہ کے موقع پرجلسہ گاہ کے اطراف کی بجلی بند کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میںمولابخش چانڈیو نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں اس لئے پنجاب کے حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ مولابخش چانڈیو نے سوال کیا کہ جلسہ گاہ کے آ س پاس بجلی بند کر دینا کہاں کی سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ کے اطراف میں بجلی بند کرنے سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزا ئی ہو گی،پیپلز پارٹی کے جلسہ میں اندھیرا کرکے حکمران بتارہے ہیں کہ ان کا مستقبل اب تاریک ہوگیا ہے مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ بجلی کے بحران کو ختم کرنے کے دعویدار ن۔لیگ کے حکمران کہاں چھپ گئے ہیں؟ مولابخش چانڈیو کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی، نواز لیگ کے اندھیروں سے ڈرنے والی نہیں ،ہم نے ہمیشہ قربانیاں دے کر عوام کے لیے اجالے پیدا کیے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain