تازہ تر ین

دانش تیمور کی ”مہر النساوی لب یو“ کا یونٹ کلام پہنچ گیا

لاہور(کلچرل رپورٹر)پروڈیوسرحسن ضیاکی فلم”مہرالنساوی لب یو“کا یونٹ کالام پہنچ گیا ہے جہاں شدیدسردی سے فنکاروں اور تکنیک کاروں کوسخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ فلم کی شوٹنگ کے لئے جانے والے فنکاروں میں دانش تیمور،ثنا جاویداور جاوید شیخ نمایاں ہیں۔ کالام میں فلم کے آخری سپیل کی شوٹنگ کی جائے گی جس کے بعداس کا کیمرہ کلوزہوجائے گا کیونکہ فلم کی تمام تر شوٹنگ پہلے ہی کراچی میں مکمل کرلی گئی ہے۔فلم کے ڈائریکٹریاسرنواز ہیں۔اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے حسن ضیا نے کہا کہ کالام میں فلم کا وائنڈ اپ اور کچھ گانوں کی شوٹنگ کی جائے گی جبکہ یہ فلم طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ریلیز کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain