تازہ تر ین

جنرل (ر ) راحیل شریف کو حکومت کیجانب سے سرپرائز

لاہور (نیٹ نیوز) نجی ٹی وی کے صحافی نے دعویٰ کیاہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف کو حکومت کی جانب سے اربوں روپے مالیت کی 482کنال اراضی تحفے میں دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صحافی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ سابق آرمی چیف نے صوبائی حکومت کی ملکیتی زمین کا تحفہ قبول کر لیاہے، راحیل شریف کو دی جانے والی اراضی کینٹ ایریا کے ساتھ بیدیاں روڈ پر واقع ہے۔صحافی نے دعویٰ کیا کہ تمام زمین ایک ہی کھیوٹ میں واقع ہے ،دستاویزات کے مطابق تمام رقبہ صوبائی حکومت سابقہ متروکہ کی ملکیت ہے۔تاہم نجی ٹی وی کے صحافی کی جانب سے کیا جانے والا یہ دعویٰ درست نہیں ہے کیونکہ سابق آرمی چیف کو جو زمین دی گئی ہے یہ ان کا استحقاق ہوتاہے۔واضح رہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف نے فوج سے ریٹائرمنٹ پر ملنے والا پلاٹ شہداءکے نام جبکہ کراچی میں ملنے والا رقبہ شوکت خانم کے نام کر دیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain