تازہ تر ین

لاہور ریلوے سٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی …. علاقہ مکمل طور پر سیل کر دیا گیا

لاہور (خصوصی رپورٹ)تخریب کاری کا نشانہ بنانے کی دھمکی ملنے پر لاہور ریلوے سٹیشن کو مکمل طور پرسیل کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق ایک خفیہ ایجنسی سے دھمکی سے متعلق اطلاع موصول ہوتے ہی ریلوے پولیس حرکت میں آگئی۔ ریلوے سٹیشن کی چھت پر سنائپر تعینات کردئیے گئے جبکہ حفاظتی طور پر ریلوے سٹیشن کی کار پارکنگ بھی خالی کرالی گئی۔ سراغ رساں کتوں کے ذریعے 12گھنٹوں کے دوران تین بار ریلوے سٹیشن کی مکمل تلاش لی گئی۔ مسافروں کو مین لابی کے باہر ہی روک لیاگیا او ر انہیں سٹیشن کی حدودمیں داخلہ کی اجارت نہ دی گئی۔ ریلوے پولیس نے تلاشی کے بعد سٹیشن کو کلیئر قرار دیدیا۔تلاشی کے بعد ٹکٹ چیک کرکے مسافروں کو ریلوے سٹیشن کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دی گئی۔ کراچی ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، عوامی ایکسپریس اور دیگر ٹرینوں کو بھی تلاشی کے بعد منزل مقصود کی جانب روانہ کیاگیا۔ ریلوے سٹیشن کی حفاظت کیلئے مغلپورہ ورکشاپ ڈویژن سے بھی پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔ سٹیشن کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے ڈی آئی جی ریلوے پولیس جواداحمد ڈوگر، ایس ایس پی مخدوم قیصر بشیر سمیت دیگر اعلیٰ افسر بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ریلوے پولیس کے اہلکاروں کو بدستور الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتباہ کیا گیا ہے کہ سکیورٹی کے معاملہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain