تازہ تر ین

اختیارات کا ناجائز استعمال, شہبازشریف بارے اہم خبر سے کھلبلی

لاہور(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماﺅں اعجازاحمدچوہدری اور میاں محمودالرشید نے ممبران پنجاب اسمبلی کے ہمراہ حلف کی خلاف ورزی کرنے اور اختیارات کے ناجائزاستعمال پر شہبازشریف کی نااہلی کے لئے سپیکر پنجاب اسمبلی کو ریفرنس جمع کروادیا ہے، شہبازشریف نے حلف کی وفاداری سے غداری کی اور اپنے اختیارات کو ناجائزاستعمال کرتے ہوئے اپنے خاندان کوفائدہ پہنچایا ،وہ سیکرٹری اسمبلی کو شہبازشریف کے خلاف ریفرنس جمع کروانے کے بعد اعجازاحمدچوہدری اور میاںمحمودالرشید نے میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف نے تقریباً18 ملین یوایس ڈالرکی منی لانڈرنگ کی ، ریفرنس معروف قانون دان وسینئروکیل سپریم کورٹ ڈاکٹر بابر اعوان نے تیارکیا ہے ،سپیکر پنجاب اسمبلی سے آرٹیکل 63 کے تحت ریفرنس الیکشن کمیشن بھجوانے کی درخواست کی ہے اور سپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن کمیشن کو ایک ماہ کے اند ر ریفرنس بھجوانے کے پابند ہیں،رہنماﺅں نے کہاکہ شہبازشریف نے اپنے خاندان کی شوگر ملوں کو غیر قانونی اور غیر آئینی طریقے سے جنوبی پنجاب منتقل کیا اور شہبازشریف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کی وجہ سے صادق اور امین نہیںرہے اس لئے الیکشن کمیشن انہیںنااہل قرار دے ، اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے سپیکرز شریف فیملی کے لئے ذاتی ملازم بن گئے ہیں، اسی لئے آج رانا اقبال پی ٹی آئی کے ریفرنس کے خوف سے بھاگ گئے ہیں، شہبازشریف نے اپنے ذاتی مفادات کوقومی مفادات پر ترجیح دی ہے اور 34 ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ میںشہبازشریف ملوث ہیں، اس موقع پر ایم پی ایز میاں اسلم اقبال ،شیخ خرم شہزاد ، آصف محمود، سبطین خان، ملک احمد نواز، راشد حفیظ ، احمد علی دریشک ، علی سلمان، اعجازاحمدجازی، مراد راس ، نبیلہ حاکم علی ، نوشین حامدمعراج ،راحیلہ مہدی، سعدیہ سہیل ، ناہید نعیم الرحمان ،رانا وحید اصغر ڈوگر ، شفقت مسعود ربیرا،اعجازبخاری اور اشتیاق ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم آئےن ، قانون،پار لےمنٹ اور جمہو رےت پر ےقےن رکھتے ہےں، ہمےں عوام کے سوا کسی سہارے کی ضرورت نہےںانکی طاقت سے اقتدار مےں آئےں گے، کر پشن کے خلاف ون پوائنٹ اےجنڈے پر اپوزےشن کا اتحاد ملکی مفاد مےں ہوگا ،تحر ےک انصاف نے عمران خان کی قےادت مےں عوام کو سےاسی شعور دےا ہے،ملک مےں تبدےلی ضرور آئےگی اور کر پشن لوٹ مار کر نےوالے اپنے انجام دے دوچار ہوں گے ۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انگلش ہائی کورٹ کے جج دانیال عزیز سے زیادہ عقل مند اور پڑھے لکھے ہیں،وہ بغیر تحقیقات کے کوئی کیس نہیں لیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے لوگ میرا نام سن کر ٹی وی پر ہی نہیں آتے،نواز شریف کی قومی اسمبلی میں تقریران کے بچوں کے موقف سے بالکل مختلف ہے۔ 2004میں نیلسن اور نیسکول کمپنیاں منروہ نام کی کمپنی ہولڈ کرتی تھی جس کی مالکن مریم نواز تھیں،ابھی تک عدالت میں نواز شریف کے وکیل نے کوئی ثبوت نہیں دیاجبکہ سپریم کورٹ میں ثبوت جمع کروانے کی ڈیڈلائن بھی ختم ہو گئی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے گندی زبان کا رواج ڈالا ہے ۔ پی ٹی آئی گالی گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی لیکن چور اور ڈاکوﺅں کی کرپشن سے عوام کو آگاہ کرتے رہیں گے جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سرکاری خبررساں ادارے سے من پسند خبریں چلوائی گئیں لیکن بی بی سی نے پھر سے مسلم لیگ کے منہ پر طمانچہ مارا ہے کہ مریم نواز ہی فلیٹس کی مالک ہیں ۔عمر چیمہ اور نواز شریف کو عدالت میں بلوائیں یہ آپس میں کیا کلیم اللہ اور سلیم اللہ ایک دوسرے کو پیسے دے رہے ہیں ۔ پاکستان تحرےک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہشرےف برادران اور ان کے حواری جھوٹ بولنے کے ماہر استاد بن چکے ہےںمگر ےہ جتنا مرضی جھوٹ بول لےں قوم ان کی حقےقت جان چکی ہے اور ان کا ےوم حسا ب دن بہ دن قرےب آتا جا رہا ہے ، پوری قوم ملکی دولت لو ٹنے والوں کا انجام دےکھنا چا ہتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کی سیاسی کشتی ڈوب رہی ہے اور وہ پانامہ کے بھنو ر میں پھنس چکی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain