تازہ تر ین

جنید خان کی معمولی غلطی ….قومی کرکٹ ٹیم کو بھاری نقصان کا سامنا

سڈنی (ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے تیسرے میچ میں جنید خان کی نوبال کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز میں کامیابی کے لیے معمولی غلطیوں کی بھی گنجائش نہیں ہے۔ مکی آرتھر نے کہا کہ جنید خان نوبال کرنے کے عادی نہیں ہیں بلکہ یہ ان کی غلطی تھی تاہم ان کی اس غلطی کی ٹیم کو تیسرے میچ میں بھاری قیمت چکانی پڑی تھی۔ مکی آرتھر نے جنید خان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘وہ نوبال کرنے کا عادی نہیں، انھیں میدان میں چلنی والی ہلکی ہوا سے مشکلات پیش آرہی تھی۔ لیکن اب بھی یہ کوئی قابل قبول وجہ نہیں ہے ہمیں اپنے پاو¿ں لکیر سے پیچھے رکھنے ہوں گے۔ آرتھر نے کہا کہ ان کی ٹیم کو اگر سیریز میں حقیقی جیت حاصل کرنی ہے تو اس طرح کی معمولی غلطیاں برداشت نہیں کرسکتے۔ ہیڈ کوچ نے چوتھے میچ میں کپتان اظہرعلی کی واپسی کی خبر سناتے ہوئے کہا کہ ‘وہ اچھی پریکٹس کررہے ہیں اور رننگ میں بھی بہتر ہیں جبکہ فیلڈنگ میں بھی ٹھیک ہوگئے ہیں اس لیے ہم اتوار کو ہونے والے میچ میں ان کی واپسی کے لیے پرامید ہیں۔ان کے آنے سے ہماری ٹیم کو بڑا سہارا ملے گا اور ہماری بلے بازی کو بھی مضبوطی میں مدد ملے گی اور میں ان کی واپسی کے لیے پراعتماد ہوں۔ ہمیں اب دو گراو¿نڈز میں کھیلنا ہے جو ہمارے لیے سازگار ہیں، سڈنی میں پورے سال ٹرن رہتی ہے اور ایڈیلیڈ میں سلو وکٹ ہوتی ہے۔مکی آرتھر نے کہا کہ اس لیے ان دو میدانوں میں ہمارے باو¿لرزبھرپور کھیلیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain