تازہ تر ین

کرکٹرسدرہ امین کوگورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے رول آف آنرسے نوازدیا

لاہور(نیوز ایجنسیاں) خاتون کرکٹر سدرہ امین اورباسکٹ بال کی کھلاڑی زارا خان کوگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا رول آف آنر سے نواز دیا ہے۔ میڈیاکے مطابق 2 خواتین کھلاڑیوں کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا رول آف آنر دے دیا گیا ہے،انٹرنیشنل کرکٹر سدرا امین رول آف آنر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں،باسکٹ بال کی زارا خان نے بھی رول آف آنر حاصل کیا،سدرا امین کراچی میں جاری ویمن کرکٹ کیمپ سے چھٹی لیکر لاہور پہنچیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا ہے کہ رول آف آنر حاصل کرنے پر خوشی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔زارا خان نے کہا ہے کہ خواتین کی اسپورٹس اور تعلیم میں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، خواتین کی سپورٹس اور تعلیم میں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain