تازہ تر ین

شاہ محمود قریشی کا موٹرسائیکل پرانوکھاکام

ملتان(ویب ڈسیک)تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا موٹرسائیکل پر ملتان کے حلقہ این اے 150 اور پی پی 195 کا دورہ ،2018ءکے عام انتخابات کے لئے عوامی رابطہ مہم شروع کردی ، مکین شاہ محمود قریشی کو بائیک پر دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ہفتہ کے روز تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی ملتان کے اپنے حلقے این اے 150 اور پی پی195میں موٹرسائیکل پر بیٹھ کر مکینوں سے ملتے رہے اور ان کے مسائل سنتے رہے جبکہ شاہ محمود قریشی کو موٹرسائیکل پر دیکھ کر ملتان کے عوام حیران رہ گئے ۔اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی کے لوکل ویب سائٹ پر بائیک پر بیٹھنے کی تصویر بھی اپ لوڈ کردی گئیں جن میں وہ ہاتھ ہلاتے ہوئے ملتان کے مکینوں کو سلام کررہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے سابق سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی بھی موٹرسائیکل اور ٹیکسی میں بیٹھ کر اپنی عوامی مہم چلاچکے ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain