تازہ تر ین

دیوی ایم بی اے کرنا چاہتی ہے مگر ایسا ہو گا یا نہیں ….دیکھئے خبر

کھٹمنڈو ( خصوصی رپورٹ) نیپال میں بلوغت سے قبل مندروں کی کماری کے طور پر کوئی لڑکی منتخب کی جای ہے۔ اس کی تکریم ایک دیوی کے طور پر کی جاتی ہے۔ چانیرا جاریہ بھی ایک ایسی دیوی رہ چکی ہے جو اب بالغ ہونے کے بعد مندر سے فارغ کی جاچکی ہے۔ نیپالی لڑکی چانیرا بجرا چاریہ آج کل ایک ایسی سماجی و معاشرتی تبدیلی سے گزرہی ہے جس میں وہ پہلے ایک اہم مذہبی شخصیت تھی اور اب ایک عام لڑکی کے طور پر اسے اپنے گھر بار اور معاشرے میں عام زندگی بسر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وہ اب نیپال کی ایک عام لڑکی کی طرح سے زندگی بسر کرنے کی کوشش میں ہے۔ اکیس برس کی چانیرا نے حال ہی میں وسطی نیپال کی ایک پرائیویٹ یونیورسٹی سے گریجوایشن کیا ہے۔ وہ اپنی تعلیم مزید جاری رکھتے ہوئے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ یہی لڑکی کچھ برس قبل تک نیپالی مذہبی سماج میں دیوی کےط ور پر مقدس خیال کی جاتی تھی اور ہزاروں افراد اسے سنہرے رتھ پر بٹھا کر مذہبی تہوروں کی زینت بنایا کرتے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain