تازہ تر ین

پوری دنیا پر حکمرانی …. چین نے اہم اعلان کر دیا

بیجنگ(خصوصی رپورٹ)سینئر چینی سفارتکار نے کہا ہے چین دنیا کی قیادت نہیں چاہتا تاہم دوسرے اس پوزیشن سے پیچھے ہٹے تو یہ کردار ادا کرنے پر مجبور ہوجائیگا۔ چینی وزارت خارجہ کے عالمی معاشی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ژانگ جن نے غیر ملکی کو بریفنگ کے دوران کہا ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر چینی صدر کو گلوبلائزڈ دنیا کے لیڈر کے طور پر پیش کیا جاتا رہا۔ ژانگ جن نے کہا اگر کوئی کہے کہ چین عالمی قیادت میں کردار ادا کررہا ہے تو میں کہوں گا۔ چین اس طرف نہیں جارہا اگر قیادت کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہوئی تو چین یہ ذمہ داری بھی سنبھالے گا۔ ہمیں اب بھی امید ہے امریکہ اور یورپ دنیا کی معیشت کی بحالی میں بڑا کردار ادا کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا وہ 4 فیصد شرح نمو حاصل کریں گے ہم اس بیان پر خوش ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain