تازہ تر ین

آپ کے خوابوں کی تعبیریں …. جانئیے

خواب میں کان اولاد، مال اور منصب پر دلیل ہے اور کبھی یہ کان علم، عقل، دین، بادشاہی اور ایسے اہل اور خاندان پر دلیل ہوتا ہے جس سے انسان آراستہ ہوتا ہے اور کان سننے پر بھی دلالت کرتے ہیں۔ چنانچہ جو شخص دیکھے کہ اس کا کان بڑا ہو گیا ہے یا خوبصورت ہوا ہے یا اس سے کوئی نور و روشنی نکل رہی ہے یا داخل ہو رہی ہے تو یہ سب اﷲتعالی کی ہدایت اور اس کی اطاعت اور اس کے حکم کی قبولیت پر دلیل ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ کان چھوٹے ہیں یا اس سے بدبو نکل رہی ہے تو یہ راہ حق سے بھٹکنے اور ایسے کام کرنے پر دلیل ہے جو عذاب خداوندی اور ناراضگی کا باعث ہیں اور کانوں کا کٹا ہوا ہونا فساد اور خرابی کی دلیل ہے اور اگر زائد کان دیکھے تو یہ انسان کے مقصد اور مراد کو ظاہر کرتا ہے، لہٰذا اگر وہ زائد کان خوبصورت ہو تو اس کی مراد بہتر ہو گی، اور کانوں کی کثرت مختلف علوم پر دلالت کرتی ہے، یا وہ ایک حالت پر قائم نہیں رہے گا، اور بعض اوقات کان کا دیکھنا ان زیورات پر دلالت کرتا ہے جو کان میں لٹکائے جاتے ہیں، اگر دیکھے کہ اس کا کان کسی حیوان کے کان کی طرح ہو گیا ہے تو اس کا منصب و مرتبہ زائل ہو گا اوراس کی عزت میں کمی آئے گی اور وہ کندذہن ہو گا۔ اگر دیکھے کہ وہ اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال رہا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ بدعتی ہو کر مرے گا اور اگر خواب دیکھنے والا کسی بدعت یا گمراہی پر ہو پھر وہ دیکھے کہ اپنی انگلیاں کانوں میں ڈال رہا ہے تو یہ اس کی وفات پر دلیل ہے، نیز وہ جس بدعت وغیرہ کا مرتکب ہے اس کے چھوڑنے کا عزم کرے گا، یا پھر وہ مو¿ذن بنے گا، بادشاہ کا کان اس کا جاسوس ہے، بعض کہتے ہیں کہ کان آدمی کی بیوی یا اس کی بیٹی وغیرہ ہے، اگر دیکھے کہ کان میں کچھ نقص پیدا ہوا ہے تو یہ اس پر دلیل ہے کہ کو ئی نئی بات پیش آئے گی اور جو شخص دیکھے کہ وہ درست سماعت والا ہے تو یہ اس کے علم، فہم، صحت اور دیانت و یقین وغیرہ کی دلیل ہے، اور جو دیکھے کہ وہ بہرا ہے تو یہ اس کی دینی خرابی پر دلیل ہے، اور جو دیکھے کہ اس کا آدھا کان ہے تو اس کی بیوی فوت ہو گئی اور جو خواب میں دیکھے کہ کان کٹے ہوئے ہیں تو کوئی انسان اس کی بیوی یا بیٹی کو دھوکہ دے گا، اگر کان پہلے کی طرح درست ہو گئے ہیں تو وہ دونوں توبہ کریں گے اور ان کے امور درست ہوں گے اور جو دیکھے کہ وہ اپنے کان کی میل کھا رہا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ کچھ لڑکوں سے اس طرح مل جل کر رہتا ہے جیسے بیویوں سے ہوتا ہے اور جوشخص دیکھے کہ اس کا ایک کان ہے تو وہ عنقریب وفات پائے گا۔ اگر دیکھے کہ اس کے کان میں کوئی انگوٹھی لٹکی ہوئی ہے تو وہ اپنی بیٹی کا نکاح کرائے گا اور اس کے ہاں بیٹا پیدا ہو گا اور بعض کہتے ہیں کہ کان دین ہے، اگر دیکھے کہ اس نے اپنے کانوں میں کوئی چیز بھری ہے تو یہ خواب کفر پر دلیل ہے اور جو شخص بہت زیادہ کان دیکھے تو وہ حق بات سے منہ پھیرے گا اور اس کو قبول نہیں کرے گا اور بعض کہتے ہیں کہ کوئی دیکھے کہ اس کے خوبصورت موزوں بہت سے کان ہیں تو وہ بہت سی خوشخبریاں سنے گا، اگر موزوں اور خوبصورت نہ ہوں تو پھر بری خبریں سنے اور جو دیکھے کہ گویا کہ اس کے کانوں میں دو آنکھیں ہیں تو وہ اندھا ہو گا اور بعض کہتے ہیں کے جو دیکھے کہ اس کے بہت سے کان ہیں تو یہ اس کے لئے پسندیدہ ہے جو یہ چاہتا ہو کہ کوئی ایسا انسان ہو جو اس کی اطلاعت کرے جیسے عورت، اولاد اور غلام وغیرہ، اور مالداروں کے اعتبار سے یہ خواب اچھی کے آنے پر دلیل ہے جب کہ کان خوبصورت ہوں ( جو خواب میں دیکھے گئے ہیں)۔ اگر کان خوبصورت نہیں تھے تو یہ بری خبروں کے آنے پر دلیل ہے۔ اور غلاموں اور مقدمات میں ملوث لوگ جن کے خلاف دعویٰ کیا گیا ہوا اگر یہ خواب دیکھیں تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ان کی غلامی ہمیشہ رہے گی، اور وہ اطلاعت کرےں گے، اور مدعی کے لئے یہ خواب اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ حکم اس کو لازم ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain