تازہ تر ین

پیٹر کروچ نے پریمیئر لیگ میں گولز کی سنچری مکمل کر لی

لندن(اے پی پی) سٹوکس سٹی کے سٹرائیکر پیٹر کروچ نے پریمیئر فٹ بال لیگ میں گولز کی سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے 26ویں کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے ایورٹن کے خلاف میچ میں گول کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔ کروچ نے 15 سالہ کیریئر کے دوران 419 میچز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ کروچ سنگ میل عبور کرنے کے بعد آبدیدہ ہو گئے۔ 36 سالہ کروچ نے اپنے بیان میں کہا کہ 100 گولز مکمل کر کے عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہونا میرے لئے باعث فخر لمحہ ہے اور میں اس خوشی کو الفاظ میں بیاں نہیں کر سکتا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain