تازہ تر ین

انگلش بلے بازوں کو سپنرز کاسامناکرنے کاگر سیکھنا ہو گا

لندن(اے پی پی) انگلش ٹیم کے کوچ ٹریور بیلس نے کہا ہے کہ دورہ بھارت میں ناکامی کے بعد انگلش بلے بازوں کو سپنرز کو کھیلنے کا گر سیکھنا ہو گا۔ انگلینڈ کی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔، ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بھارتی سپنر یزویندرا چاہل کی تباہ کن باﺅلنگ باﺅلنگ کے باعث انگلینڈ 75 رنز سے ناکام رہا تھا، چاہل نے 6 وکٹیں لی تھیں۔ انگلش ٹیم کے کوچ ٹریور بیلس نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہماری ٹیم میں سپنرز کو کھیلنے والے ورلڈکلاس بلے بازوں کی کمی ہے لیکن فتوحات کی طرف گامزن ہونے کیلئے بلے بازوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ سپنرز کو کھیلنے کا گر سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ہاتھوں آخری ٹی ٹونٹی میں شکست ٹیم کی بدترین پرفارمنس ہے، اس طریقے سے دورے کا اختتام کرنے پر سخت مایوسی ہوئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain