تازہ تر ین

عمران طاہرنے ون ڈے میںکرونیے کا ریکارڈ توڑدیا

ڈربن (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز سپنر عمران طاہر نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ہم وطن باﺅلر ہنسی کرونیے کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ ملک کی طرف سے زیادہ وکٹیں لینے والے آٹھویں باﺅلر بن گئے۔، طاہر نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 2 وکٹیں لیکر یہ اعزاز حاصل کیا، کرونیے نے 114 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ طاہر نے اب تک 66 میچز میں 116 وکٹیں لے رکھی ہیں، پروٹیز کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز شان پولاک کو حاصل ہے جنہوں نے 387 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain