تازہ تر ین

پاکستان کی لنکا کو ہرا کر مسلسل چوتھی فتح

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں جاری بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی بلائنڈ کر کٹ ٹیم نے مسلسل چوتھی فتح حاصل کر لی،پاکستانی ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں سری لنکا کو 5وکٹوں سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پراپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔ پاکستانی بلائنڈ کر کٹ ٹیم نے165رنز کا ہدف 17.2اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔پاکستان کے بدر منیر نے بہترین آل رانڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انچاس رنز بنائے اور ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان اپنا پانچواں میچ(آج)جمعہ کو نیپال کے خلاف کھیلے گا۔تفصیلات کے مطابق بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میںپاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ اور بھارت کے بعد سری لنکا کو بھی شکست دیدی۔ بلائنڈ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دہلی کے سری فورٹ گراﺅنڈ میں سری لنکن ٹیم نے 7 وکٹوں پر 164رنزبنائے۔ پاکستانی بلائنڈ کر کٹ ٹیم نے165رنز کا ہدف 17.2اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔پاکستان کے بدر منیر نے بہترین آل رانڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انچاس رنز بنائے اور ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان اپنا پانچواں میچ(آج)جمعہ کو نیپال کے خلاف کھیلے گا۔ دوسری جانب ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے اعزا میں عشایہ دیاگیا ۔ دیگر میچوں میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ، بھارت نے انگلینڈ، نیپال نے جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain