تازہ تر ین

دہشتگردی میں معاونت کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک کون ؟ اہم انکشاف

ٹوکیو(ویب ڈیسک) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے ایران کو دہشت گردی میں معاونت کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک قرار دیدیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میٹس نے کہا کہ ایران دہشت گردی میں معاونت کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے ۔انھوںنے کہاکہ ایران کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرے کے باعث واشنگٹن حکومت مشرق وسطی میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ امریکا نے گزشتہ روز ہی ایران کے تیرہ شہریوں اور درجن بھر کمپنیوں کو نئی پابندیوں کا نشانہ بنایا تھا۔ اس اقدام کی وجہ تہران حکومت کا حالیہ بیلسٹک میزائل تجربہ اور اس کی دیگر سرگرمیاں بتائی گئی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain