تازہ تر ین

سلمان ریاض اور سونیا طارق شادی کے بندھن میں بندھ گئے

لاہور(اشفاق حسین ) پاکستان کے ٹاپ ماڈلز سلمان ریاض اور سونیا طارق نے لومیرج کرلی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں کا نکاح گزشتہ دنوں سادگی سے انجام پایا جس میں ان کی فیملیزاور قریبی دوستوں نے شرکت کی جبکہ شادی کی خوشی پر دونوں جلد استقبالیہ دیں گے ۔سلما ن ریاض اور سونیا طارق کو فیشن گرو خاورریاض نے ہی متعارف کرایا اور ان کی پرموشن بھی بہترین اندازسے کی جس کی بدولت دونوں نے بہت کم عرصے میں ہی فیشن انڈسٹری میں نمایاں مقام بنالیا۔ سونیا طارق اور سلمان ریاض کو کئی پراجیکٹ کے دوران اکٹھے کام کا موقع ملا جہاں ان کی دوستی ہوگئی جو کچھ عرصے بعد پیارمیں بدل گئی اور جب یہ پیارشدت میں تبدیل ہوگیا تو دونوں نے شادی کرلی ۔ دونوں کی شادی میں خاورریاض نے اہم کرداراداکیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سلمان ریاض معروف ماڈل محمد کے بھائی ہیں۔سونیا طارق نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ”خبریں“کوبتایا کہ میں اس شادی پر بہت زیادہ خوش ہوں کیونکہ مجھے اپنے خوابوں کی تعبیر مل گئی ہے ،سلمان بہت ہی پیار کرنے والے شوہر ہیں جو میرا بہت خیال رکھتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سونیا طارق نے کہا کہ شادی کے بعد بھی میں فیشن انڈسٹری میں کام کرتی رہوں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain