تازہ تر ین

جنگی جنون خاک میں مل گیا….59بھارتی فوجیوںبارے اہم خبر

نئی(این این آئی)جنگلوں میں عسکری کارروائیاں کرنے والے بھارت کے ایلیٹ سکیورٹی دستوں کے 59 اہلکار اچانک لاپتہ ہو گئے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اپنی خصوصی تربیت مکمل کر لینے کے بعد یہ سکیورٹی اہلکار اپنے عملی فرائض کی انجام دہی شروع کرنے کے لیے بائیں بازو کے ماو¿ نواز باغیوں کے زیر اثر علاقوں میں سے ایک کی طرف سفر پر تھے۔ان پیراملٹری سپاہیوں کو پیر کو علی الصبح اپنی منزل پر پہنچا تھا تاہم اس تعیناتی سے صرف ایک رات قبل 59 کے قریب یہ تمام نیم فوجی اہلکار بذریعہ ریل مشرقی بھارتی ریاست بہار جاتے ہوئے اتوار کو رات گئے نامعلوم وجوہات کی بناءپر اس وقت راستے ہی میں اتر گئے، جب ان کی ریل گاڑی ایک اسٹیشن پر رکی تھی۔اس بھارتی سکیورٹی فورس کے اعلیٰ اہلکاورں نے بتایا کہ ریل گاڑی سے اترنے کے بعد سے ان کمانڈوز کا کوئی پتہ نہیں ،ان 59 کمانڈوز نے اپنے کمانڈنگ آفیسر کو بھی اپنا سفر راستے ہی میں ختم کرنے یا ٹرین سے اترنے کی کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق یہ معاملہ بھارت کی اس سکیورٹی فورس کے لیے کافی شرمندگی کی وجہ بھی بن رہا ہے کیونکہ حکام اگرچہ اپنی چھان بین جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم بظاہر یہ بات قابل فہم نہیں کہ یہ پانچ درجن کے قریب پیراملٹری کمانڈوز اچانک کہاں چلے گئے۔بھارت کے بہت سے صوبوں میں ماو¿ نواز باغی اپنی درجنوں مسلح تحریکیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور نئی دہلی میں تقریبا سبھی ملکی حکومتیں انہیں قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتی آئی ہیں۔یہ ماو¿ نواز باغی خاص طور پر قدرتی وسائل سے مالا مال اور زیادہ تر جنگلاتی علاقوں والی بھارتی ریاستوں میں زیادہ فعال ہیں، جن میں سے چھتیس گڑھ، اڑیسہ، بہار، جھاڑ کھنڈ اور آندھرا پردیش کے نام سرفہرست ہیں۔بائیں بازو کی ان ماو¿ نواز کمیونسٹ تحریکوں کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی اس جدوجہد کے ذریعے انتہائی حد تک غربت کے شکار مقامی باشندوں اور محروم قبائلی آبادیوں کے لیے زمین، ملازمتوں اور دیگر بنیادی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain