تازہ تر ین

پاکستانی کھلاڑی کا 5لاکھ ڈالر کے عوض ”میچ فکسنگ “کا اعتراف

لاہور (ویب ڈیسک)کراٹے کے گرینڈ ماسٹر اشرف طائی نے 34 سال بعد میچ فکسنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے5لاکھ ڈالرز لیکر میچ ہارا“۔تفصیلات کے مطابق پرائڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے کراٹے کے چیمپئن اشرف طائی بھی میچ فکسر نکلے اور انہوں نے اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ جرمنی کے ہاورڈ جیکسن کے خلاف 1983 ئ میں لڑی جانیوالی فائٹ5 لاکھ ڈالرز میں فکس تھی۔انہوں نے کہا کہ جرمن کھلاڑی سے جیتتا تو ایک لاکھ ڈالر زملتے مگر ہارنے پر 4 لاکھ ڈالرز کی پیشکش ہوئی تھی۔فائٹ سے پہلے انھیں کہا گیاکہ مقابلے میں ڈیفنس میں رہنا ہے زیادہ جوابی وار کرنے کی ضرورت نہیں۔۔اشرف طائی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات پر کوئی شرمندگی نہیں ہے کیونکہ یہ ٹائٹل فائٹ یا ملک کیلئے فائٹ نہیں تھی۔گرینڈ ماسٹر نے کہا کہ ہارنے کیلئے مار کھائی اور مجھے ہارنے پر 5 لاکھ ڈالرز دیئے گئے۔واضح رہے کہ ان مقابلوں میں اشرف طائی پاکستان کی نمائندگی کررہے تھے۔ اشرف طائی کو مارشل آرٹس میں خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی بھی دیا گیاہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain