تازہ تر ین

خواب میں بطخوں کا چیخنا….دیکھئے خبر

خواب میں بطخ کا دیکھنا عورتوں‘ ذکر خیر اور مال عظیم پر دلیل ہے اور اگر وہ بطخیں آواز نکالیں تو وہ عورتیں رونے والی ہیں اور جو دیکھے کہ وہ بطخیں چراتا ہے تو وہ مقام و مرتبہ والی قوم سے ملے گا اور ان سے مال و دولت حاصل کرے گا اور بعض کہتے ہیں کہ خواب میں بطخیں متفکر اور غمزدہ آدمی اور بروبحر کے بادشاہ کی علامت ہے۔ بطخیں دو طرح کی ہوتی ہیں بعض بڑی (خشکی) ہوتی ہیں اور بعض بلدی (شہری) بڑی بطخ دیکھنا سفر کرنے والے اصحاب پر دلیل ہے جیسے بروبحر کے تاجر لوگ اور بلدی (شہری) بطخ اہل و عیال یا غم و فکر یا پڑوسی یا غلام یا جائیداد یا چوکیدار وغیرہ کی علامت ہے۔ اور بعض اوقات بطخیں خوبصورت یا موٹی عورت کی دلیل ہوتی ہیں اور کسی جگہ میں بطخوں کا چیخنا غم و تکلیف کی علامت ہے جو موت یا غرق ہونے یا جلنے کے سبب سے ہو اور جو شخص خواب میں دیکھے کہ وہ بطخوں کے انڈوں کا مالک ہوا ہے تو یہ مال کثیر ہے جس کو وہ لے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain