تازہ تر ین

موٹاپا کم کرنے بارے ڈاکٹر نوشین عمران کی تازہ ترین تحقیق صرف ” خبریں کلینک میں

موٹاپا کئی بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے۔ بازار میں وزن کم کرنے کے لئے کئی ہربل ادویات شربت اور چند ایلوپیتھی ادویات بھی مل جاتی ہیں۔ لیکن ان سب بازاری ادویات کا استعمال ہمیشہ محفوظ نہیں ہوتا۔ ان میں چند ہی مو¿ثر اور غیر مضر ہوتی ہیں۔ وزن کم کرنے کے لئے بہترین طریقہ غذا سے علاج ہے۔ آپ کا وزن نارمل سے جتنا بڑھا ہوا ہے وہی آپ کا موٹاپا ہے اور اسی کو کم کرنا ہے۔ لیکن یہ چند دن یا چند ہفتوں میں ممکن نہیں بلکہ اس میں کئی ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔ البتہ خوراک کے ردوبدل، تبدیلی اور چند غذائی اشیا کے استعمال کو عادت بنا لیں تو یہ ممکن ہے۔
٭ روزمرہ خوراک میں چکنائی، تیل، فرائی اشیا سموسے پکوڑے، بیکری کی اشیا بسکٹ، پیزا، برگر اور نان بہت محدود کردیں۔
٭ گوشت، چکن، سبزی ضرور لیں لیکن بہتر ہے کہ بغیر تیل پکائیں، بیک کر لیں یا معمولی تیل میں پکائیں۔
٭ پراٹھے، نان مت لیں، چوکر کے بسکٹ، رس، براﺅن بریڈ لیں۔
٭ دن میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گلاس سادہ پانی پیئیں۔
٭ بھنے چنے، مکئی پاس رکھ لیں اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد کھائیں۔
٭ کھانے میں ایک پلیٹ دال بغیر تیل بغیر تڑکا کھائیں۔
٭ کھانے کے شروع میں سلاد لیں۔ جو بھی تازہ سلاد کی چیز دستیاب ہو کھا لیں جیسا کہ گاجر، بند گوبھی، کھیرا، پیاز یا کچھ اور۔
٭ دن بھر ہر دو گھنٹے بعد دو تین گاجر، کھیرا، مولی یا کوئی پھل کھا لیں۔
٭ دن میں تین بار پیٹ بھر کر کھانے کی بجائے ہر تین گھنٹے بعد سلاد پھل، سوپ یا بیک کی گئی کوئی چیز کھالیں۔
حکمت کے مطابق چند غذائی اشیاءکے استعمال سے وزن میں بتدریج کمی ہوتی ہے ان میں جو مناسب لگے استعمال کریں۔
٭ روزانہ صبح نیم گرم پانی میں لیموں، شہد، دار چینی ڈال کر پیئیں۔
٭ دن میں دو تین بار دار چینی ادرک شہد کا قہوہ پیئیں۔
٭ سیب کا سرکہ (دیسی آرگینک) پانی میں ڈال کر دن میں تین چار بار پیئیں۔
٭ رات سونے سے پہلے اسپغول ضرور لیں۔
٭ ایک بوتل پانی میں رات کو دار چینی ٹکڑا، ادرک کا ٹکڑا، کالازیرہ، پودینہ کے پتے ڈال کر رکھ دیں۔ صبح اس میں لیموں کا رس یا سیب کا دیسی سرکہ ڈال کر سارا دن تھوڑا تھوڑا پیتے رہیں۔ رات کو اسپغول پی لیں چاہے اسی پانی میں شامل کر کے پیئیں۔
٭ روزانہ کم از کم آدھ گھنٹہ تیز قدم چلیں یا ہلکی ورزش کریں۔
٭ صرف دو ماہ میں وزن کافی کم ہوگا۔
٭٭٭


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain