تازہ تر ین

ساتھیوں سمیت پی پی میں شمولیت….تحریک انصاف کی سب سے بڑی وکٹ بارے خبر سے کھلبلی

لاہور (خصوصی رپورٹ) شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھیوں سمیت متعدد کی پی پی پی میں شمولیت کا امکان، پیپلز پارٹی کا پنجاب میں مستقبل کا فیصلہ ملتان کا جلسہ کرے گا، سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور سابق مخدوم سید احمد محمود کی مختلف سیاسی جماعتوں کے ناراض رہنماﺅں سے رابطے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب میں سیاسی مستقبل کا فیصلہ ملتان میں جلسہ کرے گا اور اس سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) بالخصوص پی پی پی چھوڑ کر جانے والوں سے مسلسل رابطوں میں ہیں اور انہیںواپس پارٹی میںشمولیت پر راضی کر چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی ہے اور اس میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے قریبی رفقا بھی شامل ہیں۔ چیئرمین شاہ محمود قریشی کے قریبی رفقا بھی شامل ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مارچ میں لاہور آئیں گے اور دس تاریخ کو ملتان جلسہ میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ اپنے لاہور قیام کے دوران ضلعی تنظیموں کے عہدیداروں کے انٹرویوز کر کے انہیں حتمی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بٹھو زرداری کا دودہ لاہور ایک ماہ مھیط ہو گا جس کے دوران کو جیالوں کو متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی لاہور کی صدارت کے حوالے سے تاحال تذبذب کا شکار ہے اور انہیں امنگوں کے مطابق امید وار تلاش کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے کیونکہ لیڈر شپ چاہتی ہے کسی ایسے شخص کو لاہور کی صدارت سونپی جائے جو مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کا سیاسی میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کر سکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain