تازہ تر ین

دینی جماعتوں کا ایکا ….انتخابی اتحاد بارے اہم فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)دفاع پاکستان کونسل اور ملی یکجہتی کونسل میں شامل جماعتوں کی قیادت نے جماع الدعو کے سربراہ حافظ محمد سعید کی نظربندی کے بعد مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کیلئے باہم ملاقاتوں اور مشاورت کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور اس امرکا فیصلہ کیا جارہا ہے کہ آئندہ الیکشن سے قبل متحدہ مجلس عمل کی طرز پر ایک بڑا انتخابی اتحاد بنایا جائے تاکہ دینی جماعتوں اور علما کرام کیخلاف حکومتی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات کو روکا جاسکے۔ باخبر ذرائع کے مطابق دینی جماعتوں میں یہ بات طے پا چکی ہے کہ دفاع پاکستان کونسل اور ملی یکجہتی کونسل چونکہ انتخابی اتحاد نہیں، اس لئے انتخابات میںحصہ لینے کیلئے ان دونوں میں سے کسی فورم کو استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ کسی تیسرے پلیٹ فارم سے انتخابات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ جو تنظیمیں انتخابی سیاست میں حصہ نہیں لیتیں ان سے وابستہ لاکھوں کارکن بھی مذکورہ پلیٹ فارم سے حصہ لینے والی شخصیات کو ووٹ دیں گے اور حکومت کو خاص طور پر ٹف ٹائم دیا جائے گا۔ باخبر ذرائع کے مطابق ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیم کی بحث، گستاخی رسالت میں ملوث بلاگرز کی رہائی اور اب حال ہی میں تحریک آزادی کشمیر میں نمایاں کردار ادا کرنے والی تنظیم جماع الدعو کے قائدین کی بھارتی و امریکی دباﺅ پر نظربندیوں سے تمام دینی جماعتوں میں سخت ناراضی اور عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے اور ان کا کہنا ہے جس طرح بلاوجہ بیرونی دباﺅ پر جماع الدعو کیخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں اسی طرح دیگر محب وطن تنظیموں کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق چند دن قبل مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں بعض علما کرام کی طرف سے شعائر اسلامی کی توہین کرنے والے بلاگرز کی رہائی اور ناموس رسالت و ختم نبوت ایکٹ میں ترامیم کیلئے اٹھنے والی آوازوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے موجودہ حکومت کیخلاف فتوی جاری کرنے کی اپیل کی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain