تازہ تر ین

محبت کے اظہار کا دن….جلدی کریں ،کہیں نہ پھر دیر ہو جائے

لاہور(خصوصی رپورٹ)فروری اپنے جوبن پر ہے اور فروری کا وسط آن پہنچا۔ موسم بدلنے یعنی بہار آنے کی علامت ظاہر ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ موسم بدلنے سے ل،ذہن، سوچ اور رویے بھی بدل جاتے ہیں۔ بدلنے کا ارادہ اس کی شرط ہے۔ موسم بدل جانے پر اوقات کار بھی بدل جاتے ہیں۔گلشن میں جب بہار آتی ہے ،تو تمام نظارے قابل دید ہوتے ہیں۔رنگ برنگے پھول ماحول کو معطر کرتے ہیں۔جس سے چہرے ہی نہیں دل بھی مکمل اٹھتے ہیں۔ فروری کے وسط میں ہی ہر سال 14 فروری کو بڑے اہتمام و انصرام سے ”ویلنٹائن ڈے“ منایا جاتا ہے ۔ اس روز سرخ پھولوں سے جہان سج جاتا ہے۔بیش قیمت اشیاءاور پھولوں سے گلدستے محبت کے اظہار کے لئے تحفے میں دیئے جاتے ہیں۔ سرخ ملبوسات ، سرخ کارڈز، سرخ پھول اور سرخ رنگ کے تحاتف پورے ماحول کو سرخا بنا دیتے ہیں۔”ویلنٹائن ڈے“ کی مقبولیت ہر سال بڑھتی ہی جا رہی ہے اور یون یہ دن نہ صرف ایک جشن بلکہ بہت بڑے کاروبار کی شکل بھی اختیار کر رہا ہے۔سب سے زیادہ منایا جانے والا دن ”ویلنٹائن ڈے“ دنیا میں سب سے زیادہ منایا جانے والا دن ہے جہاں پر پیار کرنے والے اپنے پیار کی گہرائی کا اظہار تحائف ، دلکش کارڈز، پھولوں ، چاکلیٹس اور اس طرح کی مختلف چیزوں سے کرتے ہین۔ کچھ ملکوں میں اسے سرکاری دن کے طور منایا جاتا ہے لیکن بہت سے ملکوں میں اسے 14 فروری کو سب سے بڑے دن کی طرح منایا جاتا ہے۔اس کی اہمیت اس لئے بھی بڑھ جاتی ہے کیونکہ نیا سال ابھی شروع ہوا ہوتا ہے اور لوگ نئے سال کی خوشیوں میں مصروف ہوتے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ گریٹنگ کارڈز ٹیچرز کو ملتے ہیں اس سلسلے میں امریکی ”ویلنٹائن ڈے“ پر تقریباً ایک ارب گریٹنگ کارڈز بھیجتے ہیں جو کہ ایک بہت بڑی تعداد ہے جب کہ 6 سے 10 سال کی عمر کے تقریباً 650 ملین بچے ویلنٹائن ڈے کے کارڈز ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں۔روم میں رسم تھی کہ لڑکیوں کے نام لکھ کر ایک برتن میں ڈال دیئے جاتے اور وہاں موجود نوجوان اس میں باری باری پرچی نکالتے اور پھر پرچی میں لکھا نام جشن کے اختمام تک اس نوجوان کا ساتھی بن جاتا جو آخرکار مستقل بندھن یعنی شادی پر ختم ہوتا۔چوتھی صدی عیسوی تک اس دن کو تعزیتی انداز میں منایا جاتا تھا لیکن رفتہ رفتہ اس دن کو محبت کی یاد گار کا رتبہ حاصل ہو گیا اور برطانیہ میں اپنے منتخب محبوب اور محبوبہ کو اس دن محبت بھرے خطوط، پیغامات ، کارڈز اور سرخ گلاب بھیجنے کا رواج پایا ، برطانیہ کے بعد یہ دن امریکا اور جرمنی میں بھی منایا جانے لگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain