تازہ تر ین

پنجاب بھر میں میڈیکل سٹور کی ہڑتال ….مریضوں کا بُرا حال

لاہور، چیچہ وطنی، جوہرآباد، منڈی بہاﺅالدین، گڑھ مہاراجہ، خوشاب، ڈاہرانوالہ، نورپور تھل، فقیر والی، گوجرہ، سمندری (نمائندگان خبریں)فارماسوٹیکل مینوفیکچررز نے ڈرگ ایکٹ کے خلاف پنجاب بھر میں میڈیکل اسٹورز بند کرکے احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔تفصیل کے مطابق فارما سوٹیکل مینو فیکچررز نے پنجاب اسمبلی میں منظور کئے جانے والے ڈرگ ایکٹ 1976 کے ترمیمی بل کی مخالفت کردی ہے اور کل سے پنجاب میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان فارما سوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چئیرمین طاہر اعظم نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈرگ ایکٹ میں ترامیم کرتے وقت کسی بھی اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں نہیں لیا گیا یہ ترامیم ملکی قوانین کے متصادم اور صوبائیت کو فروغ دینے کے مترادف ہے اور موجودہ حالات میں یہ ناقابل عمل ترامیم ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔طاہر اعظم کا کہنا تھا کہ فیڈرل ڈرگ ایکٹ 1976 اور ڈریپ ایکٹ 2012 پر مکمل عملدرآمد کیا جائے اور ترمیم شدہ ایکٹ کو فی الفور واپس لیا جائے ورنہ کل سے پنجاب بھر میں میڈیکل اسٹور غیرمعینہ مدت کےلئے بند کردیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے والے ہمارے نمائندے نہیں بلکہ ہڑتال کی کال واپس لینے والے افراد کوحکومتی سرپرستی حاصل ہے،اگر حکومت نے اپنی ہٹ دھرمی ختم نہ کی تو فارما ٹریڈ سے وابستہ لاکھوں افراد بے روزگار ہوجائیں گے جس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن میں مینو فیکچررز، ریٹیلرز اور ہول سیلرز سمیت 13 تنظیمیں شامل ہیں اوران تنظیموں کی ہڑتال کے باعث ملک بھر میں دواو¿ں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوجائے گا۔پنجاب حکومت کے منظور کردہ نئے ڈرگ رولز کیخلاف صوبہ بھر میں میڈیکل سٹورز کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے غیر معینہ مدت کیلئے شٹر ڈاﺅن ہڑتال، مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان لاہور، پنجاب بھر میں میڈیکل اسٹورز کی ایسوسی ایشن نے آج ( پیر ) سے شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کر دیا جس کے باعث مریضوں پرادویات نہ ملنے کے خدشات منڈلانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی نے8فروری کوڈرگ ایکٹ 1976ءکا ترمیمی بل منظورکیا تھا ،جس کے تحت غیر معیاری ادویہ سازی پر 6ماہ سے 5سال تک قیداور1کروڑ سے 5کروڑ روپے تک جرمانہ جبکہ کوالفائیڈ پرسن کے موجود نہ ہونے پر30دن سے لے کر5سال تک قید اور 5لاکھ سے 50لاکھ روپے تک جرمانہ کیاجاسکے گا۔پاکستان فارماسیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے مذکورہ بل کوماننے سے انکار کر تے ہوئے کہا کہ 13فروری کوادویات سپلائی نہیں ہوگی،ہول سیل ہی نہیں،ریٹیلراور میڈیکل اسٹورزبھی بندہوں گے۔ڈرگ لائرزفورم کے صدر محمد نور نے کہا کہ ڈرگ ایکٹ وفاق کا قانون ہے، صوبائی اسمبلی اس میں تبدیلی کی مجاز ہی نہیں۔فارماسیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ترمیمی بل واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیاجائےگا۔ چیچہ وطنی ہومیو پیتھک سٹورز اینڈ کلینکس کا اجلاس صدر ڈاکٹر محمد مسعود کی صدارت میں منعقدا جس میںڈرگ ایکٹ 1976 میں ترامیم کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا ۔اس موقع پر صدر ڈاکٹر محمد مسعود اور جنرل سیکرٹری محمد ڈاکٹر محمد اصغرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ صحت نے ڈرگ رولز میں ایسوی تبدیلیاں کی ہیں جس سے فارما انڈسٹری سے منسلک ہر شخص پریشان ہے، انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات کی مہم کی بجائے ہمیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ، قوانین بنانے کیلئے تاحال کسی سٹیک ہولڈر سے مشاورت نہیں کی گئی بلکہ جلد بازی میں اسمبلی سے بل پاس کروایا جا رہا ہے جس پر ہمارے پاس پر امن احتجاج کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے۔پنجاب حکومت کی ڈرگ رولز میں ظالمانہ ترمیم کے خلاف بروز سوموار 13 فروری کو تمام ہومیو پیتھک سٹورز، فارمیسیز، میڈیکل سٹورز غیر معینہ مدت کیلئے بند رہیں گے۔ منڈی بہاو¿الدین، کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن منڈی بہا¶الدین کے فیصلہ کے مطابق پنجاب بھر کے دیگر شہروں کی طرح ضلع منڈی بہا¶الدین آج تمام میڈیکل سٹوراور فارمیسی شٹر ڈا¶ن ہڑتال کریں گے اور پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ اوردھرنا دیں گے۔ ان کا یہ احتجاج مطالبات منظور ہونے تک جاری رہے گا ۔ احتجاج حکومت کے میڈیکل سٹوروں کے معاشی قتل کے خلاف کیا جائے گا۔ گڑھ مہاراجہ، ڈرگ رولز 2017 میں ترمیمی ایکٹ کے خلاف صوبہ پنجاب سمیت تحصیل احمد پور سیال میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال آج ہوگی، تفصیلات کے مطابق کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن احمد پور سیال کی ہدایت پر میڈیکل سٹور، فارمیسیز، فارما ڈسٹری بیوٹر، دیسی ویونانی، ہربل اور ہومیو پیتھک سٹورز آج بند رہیں گے۔ جوہرآباد، حکومت پنجاب کے نئے ڈرگ رولز کیخلاف ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کی کال پر ضلع خوشاب کے تمام میڈیکل سٹور آج بند رہیں گے یہ بات ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے راہنما ملک طارق نواز نے جوہرآباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ جب تک نئے رولز کو واپس نہیں لیا جاتا میڈیکل سٹور بند رہیں گے۔ خوشاب، حکومت پنجاب کے نئے ڈرگ رولز کیخلاف ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کی کال پر ضلع خوشاب کے تمام میڈیکل سٹور آج بند رہیں گے ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے صدر ملک حبیب الرحمن اور جنرل سیکرٹری میاں عبدالغفار نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ہڑتال ہو کر رہے گی اورہم اس ضمن میں کٹھہ چوک سے بھرپور ریلی نکالیں گے جس کے بعد کلمہ چوک پر مظاہرہ ہو گا اور ریلی جوہرآباد روانہ ہو جائے گی جہاں ڈی س آفس کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ ہو گا اور ڈی سی کو یاداشت پیش کی جائے گی۔ ڈاہرانوالہ، ڈرگ ایکٹ میں ترامیم کے خلاف کمیسٹوں کا کل شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا اعلان۔کل ڈاہرانوالہ کے تمام میڈیکل سٹور بند رہیں گے۔پنجاب حکومت کے منظور کردہ ڈرگ ایکٹ کے کالے قانون کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔بہاولنگر کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر حاجی حمید احم صدیقی، ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن ڈاہرانوالہ کے صدر ساجد محمود ،ہومیوپیتھک ایسوسی ایشن کے ضلعی رہنماءڈاکٹر امجد علی بزمی،حکیم آصف حبیب نے کہا کہ حکومت ڈرگ ایکٹ میں غیر ضروری ترامیم کر کے کمیسٹوں کا معاشی قتل کر رہی ہے۔اگر اس کالے قانون کو واپس نہ لیا گیا تو غیر معینہ مدت کے لیے ہڑ تال کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اور کل ہم اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ نور پور تھل، 1976کے کالے قانون کے خلاف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن پنجاب کی اپیل پر کل بروز سوموار سٹور مالکان نے ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کا فیصلہ کیا ہے۔تحصیل کے تمام میڈیکل سٹور مالکان نورپورتھل میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ فقیروالی، آج سے فقیروالی ڈرگ ایکٹ کی منظوری کے خلاف غیر معینہ مدت کے لئے مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال صدر میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن تفصیلات کے مطابق جاوید مجید چوہدری صدر میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ آج مورخہ 13 فروری سے ڈرگ ایکٹ 1976 کے ترمیمی بل جو کہ پنجاب اسمبلی نے 8 فروری 2017 کو پا س کیا ہے کے میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کی غیر معینہ مدت کے لئے مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال جاری ہے۔ سمندری، کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ سمندری نے پنجاب حکومت کی حالیہ ڈرگ رولز کی ترا میم کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے آج سے غیر مبینہ مدت کیلئے مکمل طور پر شٹر ڈوائن ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا یہ اعلان تنظیم کے منعقدہ اجلاس جس کی صدارت کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ سمندری کے چیئرمین شیخ کامران سیٹھی کی میںکیا گیا تنظیم کے جنرل سیکرٹری حامد رضا انور نائب صدر اعجاز احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی حالیہ سخت ترامیم کی صورت میں میڈیکل سٹور مالکان سمیت میڈیکل کے شعبہ سے منسلک افراد اپناکاروبار جاری نہیں رکھ سکتے کاروبار کی بند ش کی صورت میں پنجاب بھر کے لاکھوں افرادبے روز گار ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اس پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے ڈرگ رولز ترامیم کو فی الفور واپس لے انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کی طرح 13فروری کو سمندری بھر میں تمام میڈیکل سٹور دیسی دواخانے ہربل یونانی اور ہو میو پیتھک سٹو ر احتجااجی طور پرغیر مبینہ مدت کیلئے بند کردیئے جائیں گے اور ترامیم کی واپسی تک ہڑتال جاری رہے گی اجلاس میں شہر بھر کے تمام میڈیکل سٹورزمالکان نے شرکت کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain