تازہ تر ین

کترینہ کیف کا پروڈکشن کی دنیا میں قدم جمانے کا فیصلہ

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف پروڈکشن ہاﺅس بنائیں گی‘ پہلی ہیروئن بہن ازابیل ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے کئی فلمی ستاروں نے فلموں میں جہاں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا نے کے بعد پروڈکشن کی جانب قدم بڑھائے وہیں کترینہ کیف بھی پروڈیوسر بننے کے لئے پر تولنے لگی ہیں۔ کترینہ نے بھی پروڈکشن ہاوس بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنی نگرانی میں تیار کردہ فلم میں وہ ازابیل کیف کو متعارف کرائیں گی۔کترینہ فلموں کی شوٹنگ کے دوران اداکاری کے ساتھ پروڈکشن پر بھی خاصی نگاہ رکھتی ہیں اور اس حوالے سے ان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کچھ بھی فائنل نہیں ہوا تاہم میں فلم ضرور پروڈیوس کروں گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain