تازہ تر ین

اچھی فلموں کی تیاری سے ملک میں فلم بینی کا رجحان بڑھے گا

راولپنڈی ( شوبز ڈیسک)سینئر اداکار شفقت چےمہ نے کہا ہے کہ اچھی فلموں کی تیاری سے ملک میں فلم بینی کا رجحان ایک بار پھر بڑھے گا‘اگر فلم بینوں کو ان کے معیار کے مطابق فلمیں دیں جائینگی کوئی بھی غیر ملکی فلم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔ایک انٹر ویو میں شفقت چےمہ نے کہا کہ میں فلم انڈسٹری کے مستقبل سے مایوس نہیں ہوں ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑی ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں لکھنے والوں سے صرف یہی درخواست کروں گا اب وہ نئے موضوعات کے لئے تھوڑی سی ریسرچ کریں تو کئی کہانیاں مل سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اب جدید تیکنیک سے اچھی فلمیں بن رہی ہیں اور ملکی فلمی انڈسٹری کا مستقبل روشن نظر آتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain