تازہ تر ین

مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل ہیڈ کوارٹر پرخودکش حملہ

مہمند ایجنسی(ویب ڈیسک)  مہمند ایجنسی میں پولیٹیکل ہیڈ کوارٹر کے مرکزی دروازے پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرغلنئی میں پولیٹیکل انتظامیہ کے مرکزی دفتر پر دھماکے کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید جب کہ 4 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیٹیکل ہیڈ کوارٹر کا مرکزی دروازہ عام افراد کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موٹرسائیکل پرآنے والے دوافراد نے پولیٹیکل ہیڈ کوارٹرمیں داخل کی کوشش کی تووہاں تعینات لیویزاہلکاروں نے انہیں روکنے کا حکم دیا جس پرایک نے خود کو وہیں بارودی مواد سے اڑا دیا جب کہ دوسرے نے فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی میں دوسرا دہشت گرد بھی ہلاک کردیا گیا۔وزیراعظم نواز شریف نے مہمند ایجنسی میں پولیٹیکل ایجنٹ دفتر پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں سمیت انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کانذرانہ دے کر شہریوں کا تحفظ کیا، مادر وطن کے تحفظ کے لئے مسلح افواج کی قربانیاں لازوال ہیں۔دوسری جانب چارسدہ کی تحصیل شب قدر سے متصل مہمند ایجنسی میں سرچ آپریشن کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو بارودی مواد سے اڑا لیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain