تازہ تر ین

گیل نے مصباح کو ”سپرفٹ“ کرکٹرقراردیدیا

لاہور ( نیوزایجنسیاں) جارح مزاج بلے باز کرس گیل مصباح الحق کے مداح نکلے۔ کہتے ہیں کرکٹ میں عمر نہیں فٹنس اور فارم اہم ہوتی ہے۔ کہتے ہیں کہ پی ایس ایل میں دبنگ اننگز کھیلنا چاہتا ہوں۔بلے سے میدان میں طوفان برپا کرنے والے کرس گیل ٹیسٹ بیٹسمین مصباح الحق کے پرستار نکلے۔ بیالیس سالہ مصباح الحق کو نوجوان کرکٹرز کے لیے بہترین مثال قرار دے دیا۔ کہتے ہیں سمجھیں ابھی ان کی پانچ سال اور کرکٹ باقی ہے۔ ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہا کہ مصباح الحق بوڑھے نہیں سپر فِٹ کرکٹر ہیں۔ ساتھ ہی ان کے ساتھ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ کہتے ہیں کرکٹر کو عزت کے ساتھ الوداع کرنا چاہیے۔ پاکستانی اسٹار بلے باز یونس خان کی بھی تعریف کی۔ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز سے کراچی کنگز میں آنے والے جارح مزاج بیٹسمین اپنی خراب پرفارمنس پر مایوس ہیں۔ کہا کہ وہ لیگ میں اپنے روایتی انداز یعنی دبنگ اننگز میں کھیلنا چاہتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain