تازہ تر ین

وینس کوگوریلا کہنے پرملازمت سے نکالنے پر کمنٹیٹرقانونی چارہ جوئی کےلئے تیار

واشنگٹن ( نیو ز ا یجنسیا ں ) وینس ولیمز کو گوریلا کہنے والے کمنٹیٹر نے ملازمت سے نکالنے پر ادارے کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمنٹیٹر ڈو ایلڈلر کو آسٹریلین اوپن کے دوسرے راو¿نڈ میں امریکی اسٹار کے سٹیفنی ووگل کے ساتھ میچ دوران وینس ولیمز کو گوریلا کہنے کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان پر نسل پرستی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ایڈلر نے بعد میں اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری مراد یہ تھی کہ وینس نے گوریلا کی طرح فائٹ کی۔ تاہم ان کے ادارے نے انہیں نوکری سے برخاست کر دیا تھا۔کمنٹیٹر کے وکیل نے کہا کہ ”گوریلا ٹینس“ اسپورٹس میں بولا جانے والا ایک عام محاورہ ہے جو ایک سخت مقابلے کیلیے بولا جاتا ہے، انہوں نے اسپائک جونز کے اس اشتہار کا بھی حوالہ دیا جس میں آندرے آگاسی اور پیٹر اسمپارس کو پیش کرتے ہوئے ”گوریلا ٹینس“ کی اصطلاح استعمال کی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain